بریکنگ نیوز : مریم نواز اور مریم اورنگزیب کی گرفتاری ۔۔۔۔۔ملکی سیاست میں بھونچال پیدا کر دینے والی خبر آ گئی

" >

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی اعزاز سید کا اپنےکالم “اپوزیشن ناکام کیوں ہوئی” میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد کی صورتحال پر لکھا ہے کہ مجھے چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل بتایا گیا تھا کہ جلد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی

کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں میں طوفان آئے گا۔ اس بار گرفتاریوں کی فہرست میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب شامل ہیں۔اس کے علاوہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور جاوید لطیف بھی شامل ہیں۔اعزاز سید نے مزید لکھا ہے کہ وفاقی کابینہ کا ایک رکن نیب لاہور کے سربراہ کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بارے میں اکثر رابطہ کر کے اصرار کرتا ہے یعنی شہباز شریف کی ایک بار پھر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔گرفتاریوں کا یہ سلسلہ صرف ن لیگ کے خلاف ہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے چند رہنماؤں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف پہلے ہی جیل میں قید ہیں۔اس کے علاوہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی زیر حراست ہیں۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہاز بھی جیل میں قید ہیں۔ان دنوں مریم نواز نے پارٹی کی کمان سنبھالی ہوئی ہے۔وہ مختلف شہروں میں ریلیوں سے بھی خطاب کر رہی ہیں اور حکومت کو کافی ٹف ٹائم دے رہی ہیں۔ایسے میں اگر مریم نواز کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے تو ن لیگ کے لیے سخت مشکلات پیدا ہوں گی۔سینئیر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ مریم نواز سیاسی میدان میں خاصی متحرک ہیں لہذا ان کی گرفتاری کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔اسی حوالے سے صحافی نے آج کالم میں دعویٰ بھی کیا ہے کہ جلد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں میں میں طوفان آئے گا۔

(Visited 245 times, 1 visits today)