وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے خلاف دعویٰ کردیا ، مگر کس چیز پر ؟ جانیے

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے عائلی زندگی بارے پروپیگنڈا کرنے پر اینکر پرسن نجم سیٹھی کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے پر اینکر پرسن نجم سیٹھی کو عدالت لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان سے

ان کے وکیل بابراعوان نے ملاقات کی جس میں نجم سیٹھی کے بیان پر مشاورت کی گئی ،وزیراعظم نے نجم سیٹھی کیخلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم کی ہدایت پر بابراعوان نے ہتک عزت کا دعویٰ تیار کرلیااور عدالت کے رو برو جمع کرا دیا،دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور نرمی نہیں برتی جا سکتی ،وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں شرمناک دعویٰ کیا گیا، وکیل بابراعوان نے کہا کہ قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کی کوششوں کا راستہ روکنا ہوگا، امید ہے موصوف اپنے بیہودہ دعویٰ کے دفاع کے لئے پیش ہوں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے بے نامی اثاثوں کی معلومات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،وفاقی کابینہ نے چھ رکنی بے نامی انفارمیشن کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دیدی،نجی ٹی وی کے مطابق بے نامی انفارمیشن کمیٹی جے آئی ٹی طرز پر بنائی جائے گی ،جس میں آئی ایس آئی ،انٹیلی جنس بیورواور ایف آئی اے کے نمائندے شامل ہوں گے ،کمیٹی میں ایف بی آر ،سٹیٹ بینک او ر ایس ای سی پی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے ،کمیٹی بے نامی اثاثوں کی معلومات اکٹھی کرکے متعلقہ حکام کو فراہم کرے گی،اس کے علاوہ کمیٹی بے نامی قوانین پرعمل درآمد کے عمل کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی ،کمیٹی حکام کی کارکردگی کو موثر بنانے بھی سہولت کاری کرے گی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بے نامی انفارمیشن کمیٹی جے آئی ٹی طرز پر بنائی جائے گی۔

(Visited 38 times, 1 visits today)