تم دونوں باپ بیٹا اس ملک کو کھا گئے ہو ، تم تو ۔۔۔۔ آج حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی پر ایک شخص اچانک سامنے آکر کیا کچھ کہتا رہا ؟ عبرت یاد دلا دینے والی خبر

" >

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا، اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود شہری نے دہائی کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال سے یہ باپ بیٹا ملک لوٹ کر کھا گئے،عدالتی عملے نے

شہری کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کردیا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات ہے، پولیس اہلکاروں نے ایم این اے پرویز ملک کو عدالت جانے سے روک دیا،حمزہ شہباز کی پیشی پر کمرہ عدالت میں موجود شہری نے دہائی کرتے ہوئے کہاکہ 15 سال سے یہ باپ بیٹا ملک لوٹ کر کھا گئے،عدالتی عملے نے شہری کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں وکیل نیب نے کہا 2 کروڑ کے 2004 سے ٹیکس ریٹرن نہیں ملے اور 2 بے نامی کمپنیاں بھی سامنے آئی ہیں، کمپنیوں کی 5 ارب روپے کی ٹرانزکشز ہوئی ہیں، ڈائریکٹر کو طلب کیا تو ریکارڈ دینے کا وعدہ کیا لیکن کچھ نہیں دیا. واضح رہے نیب نے لاہور ہائی کورٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا ،حمزہ شہبازپرمنی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں. نیب نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کی وجوہ بھی جاری کیں تھیں، نیب نے کہا تھا 2003 میں حمزہ شہباز کے اثاثے 18 ملین تھے اور 2017 تک اثاثے 411.630 ملین ہوگئے، جبکہ ملزم نے 181 ملین روپے باہر سے آمدن کا دعویٰ کیا تھا. خیال رہے منی لانڈرنگ اورآمدن سے زائد اثاثوں پر شریف فیملی کےخلاف مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہے ، الزامات کے مطابق شریف فیملی کے1999میں اثاثہ جات5 کروڑ36 لاکھ تھے،اب ان کی دولت سواتین ارب کیسے ہوگئی؟

(Visited 39 times, 1 visits today)