سالوں بعد بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ، کھیل کے میدانوں میں جوش کی لہر دوڑا دینے والی خبر

" >

لاہور (ویب ڈیسک) انڈیا کی ٹینس ٹیم 55 برس بعد رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ ڈیوس کپ کی ٹائی کے سلسلے کا ایک میچ کھیلنے کے لیے انڈیا کی ٹیم ستمبر میں پاکستان روانہ ہو گی۔انڈیا کی آخری ٹینس ٹیم 55 برس قبل

سنہ 1964 میں میچ کھیلنے پاکستان آئی تھی۔ اُس وقت انڈین ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو چار صفر سے شکست دی تھی۔گذشتہ 12 برسوں میں پاکستان نے ڈیوس کپ کے ایک بھی ٹائی میچ کی میزبانی نہیں کی، جس کی وجہ پاکستان کی سکیورٹی کی خراب صورتِ حال تھی۔اِسی وجہ سے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ کے ٹائی میچز کے پاکستان میں انعقاد پر پابندی عائد کی ہوئی تھی۔فیڈریشن نے یہ پابندی سنہ 2017 میں اٹھالی تھی۔پاکستان ٹینِس ٹیم بھجنے کی وضاحت کرتے ہوئے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کےسیکریٹری جنرل ہیرون موئے چیٹرجی نے کہا ہے کہ پاکستان جا کر ٹینس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ ایک ایسی بات جس سے ہم گریز نہیں کرسکتے ہیں۔ ہمیں سزا ملے گی اگر ہم وہاں میچ کھیلنے نہ پہنچے۔’انڈیا اگر میچ نہیں کھیلے گا تو اس پر ہانگ کانگ کی طرح جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ ہانگ کانگ پر پاکستان میں ڈیوس کپ کا ٹائی میچ نہ کھیلنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔پاکستان میں ٹائی میچ اسلام آباد کے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹس میں 14 اور 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کمپلیکس میں سنہ 2017 اور سنہ 2018 میں ازبکستان، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ کے درمیان ٹائی میچ کھیلا گیا تھا۔ایشیا گروپ ون کے ٹائی میچ میں جیتنے والی ٹیم ڈیوس کپ کے ورلڈ گروپ کوالیفائیرز میں شرکت کرے گی۔انڈیا کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی سوم دیو دیو آرمن نے انڈیا کے کھلاڑیوں کا پاکستا ن جا کر میچ کھیلنے کا ْ

خیر مقدم کیا ہے۔’یہ امن کا ایک پیغام ہے اور مسابقت کے ماحول میں باہمی احترام کے ساتھ میچ کھیلنے کا موقع بھی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔’اس سے پہلے انڈیا اور پاکستان کے درمیان ڈیوس کپ کا ٹائی میچ سنہ 2006 میں ممبئی میں کھیلا گیا تھا جو انڈیا نے تین دو سے جیت لیا تھا۔ اس سے بھی پہلے دونوں ملکوں کی ٹیموں کا ٹائی میچ سنہ 1973 میں ملیشیا میں کھیلا گیا تھا۔رواں برس فروری میں ڈیوس کپ کے ڈرا میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ٹائی میچ کے لیے پاکستان کا نام آیا تھا۔ اس لیے یہ واضح تھا کہ انڈیا کی ٹیم پاکستان جائے گی۔لیکن پلوامہ حملے اور پھر پاکستان اور انڈیا کے درمیان فوجی اور سفارتی کشیدگی کے بعد اس دورے کے منسوخ ہو جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا، تاہم انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی میچ کا منعقد کرانے کا اشارہ دے دیا۔اور اب انڈیا کی وزارتِ کھیل نے انڈیا کی ٹینس ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی اجازت نامہ بھی جاری کردیا ہے۔پاکستان میں ٹائی میچ کھیلنے کے لیے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے، جن میں پرجیش گنیشوارن، رام کمار راما ناتھن، اور سمیٹ ناگل سنگل میچز کھیلیں گے، جبکہ روہن بوپنا اور ڈیویِج شرن ڈبل میچز کھیلیں گے۔پاکستان کی جانب سے ڈیوس کپ کا ٹائی میچ عقیل خان، اعصام الحق، محمد عابد مشتاق، مزمل مرتضیٰ اور مدثر مرتضیٰ کھیلیں گے۔ (بشکریہ : بی بی سی )

(Visited 40 times, 1 visits today)