محمد عامر کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے ، کیا کچھ کہہ ڈالا ؟ جانیے

" >

لاہور(ویب ڈیسک) سابق سٹار آل راؤنڈر اور جارح مزاج بلے باز بوم بوم آفریدی نے محمد عامر کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کو اچھا فیصلہ قرار دے دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنے تویٹر پیغام میں محمد عامر کے پیغام کے جواب میں لکھا ہے کہ ’’تمہیں ٹیسٹ کیرئیر پر مبارک ہو عامر، میرے خیال میں

تم نے اچھا فیصلہ کیا ہے۔ تم سفید گیند سے کئی سال تک اچھی باؤلنگ کر سکتے ہو اور پاکستان کرکٹ کی خدمت کر سکتے ہو۔تم نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہت سے شاندار سپیل کیے جنہیں یاد رکھا جائے گا۔ خوش قسمتی تمہارے ساتھ رہے‘‘۔ شاہد آفریدی نے محمد عامر کے اچھےمستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ دوسری جانب پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا 27 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنا مایوس کن ہے، یہ جانے کا نہیں تلافی کا وقت تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہکرکٹ کے سب سے بڑے فارمیٹ ٹیسٹ کو مسترد نہیں کرنا چاہیے، یہ کھلاڑیوں کو عظیم اور سٹار بناتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ عامر کا فیصلہ پاکستان کرکٹ کی ضرورت کے مطابق نہیں، ایسا لگتا کہ وہ دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ شروع کریں گے۔سابق کپتا ن نے مزید کہا کہ یہ جانے کا نہیں تلافی کا وقت تھا۔وسیم اکرم کا محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کہنا ہے کہ 27 سال کی عمر میں فاسٹ باولر اپنے عروج کی جانب گامزن ہوتا ہے، جبکہ عامر نے ریٹائرمنٹ لے لی، پاکستاننے اگلے ایک برس کے دوران آسٹریلیا اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے، وہاں عامر کی ضرورت ہوگی۔ پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے 27 سالہ محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ان میں بہت سرمایہ کاری کی لیکن جب ملک کی خدمت کرنے کا وقت آیا تو ریٹائرمنٹ لے لی۔یوٹیوب پر جاری اپنی ویڈیو میں شعیب اختر نے کہا کہ میں بہت مایوس ہوں کہ 27 سال کی عمر میں محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔

(Visited 66 times, 1 visits today)