بس اس کی کمی رہ گئی تھی ۔۔ غریب عوام کا کھانا پینا بھی مشکل ، روزمرہ کی کن کن اشیاء کی قیمتیں اچانک بڑھ گئیں؟

" >

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی سمیت 50 سے زائد برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔نئے بجٹ کی منظوری سے قبل ہی ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی سمیت عام استعمال کی 50 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں 20 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اسٹورز پر دستیاب چینی کی قیمت 3 روپے فی کلو تک بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد چینی 69 روپے کلو گرام سے بڑھا کر72روپے فی کلو گرام کردی گئی ہے۔400 ملی لیٹر شیمپو کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ کردیا ہے جس کی قیمت 374 روپے سے بڑھا کر 394 روپے کردی ہے۔ مختلف برانڈز کے صابن کی قیمت میں بھی ایک سے 2 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چہرے پر لگانے والی کریم کے 70 ملی لیٹر جار پر 10 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

(Visited 57 times, 5 visits today)