بابراعظم توچھا گئے ۔۔۔ کل نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کونسے بڑے ریکارڈ اپنے نام کر ڈالے ؟ تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے

" >

برمنگھم(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین بابراعظم نے ون ڈے کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیز تین ایشین پلیئر بن گئے۔بابراعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں اپنے کیرئیر کی 68 ویں اننگز میں سینٹنر کی گیند پر سلپ کی

جانب سنگل لیتے ہوئے یہ سنگ میل عبور کیا۔بابر اعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین پاکستانی اور تیز ترین ایشین بھی ہیں، مجموعی طور پر وہ دوسرے تیز ترین بیٹسمین ہیں جس نے 3 ہزار ون ڈے رنز مکمل کیے۔جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمین میں جنہون نے 57 اننگز میں یہ سنگل میل عبور کیا تھا۔بابر سے قبل تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے پاکستانی کا ریکارڈ انضمام الحق کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کیے تھے جبکہ بھارت کے شیکھر دھون نے یہ سنگ میل 72 میچز میں عبور کیا تھا۔ اس کے علاوہ کسی پاکستانی نے ورلڈ میں 32 سالوں بعد اس طرح کی سنچری بنائی ہے ، جو کہ ایک اور بڑا ریکارڈ ہے۔

(Visited 11 times, 1 visits today)