پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) سے بڑے استعفے کی خبر آگئی

" >

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن خان نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی سے ملاقات کی اور کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے علیحدگی اختیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان ان کی جگہ چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق عہدے سے علیحدگی پر محسن خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کی ذمہ داری کرکٹ کمیٹی کو سونپی گئی اور پی سی بی نے سربراہ بنا کر مجھے موقع دیا جس پر میں مشکور ہوں۔ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر رپورٹ تیار کرے گی جو پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور گورننگ بورڈ کو پیش کی جائے گی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کیلئے رجوع کیا تو اسے 9ہزار 37روپے ٹیکس کا بتا دیا گیا، شہری نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ غریبوں سے جینے کا حق تو نہ چھینا جائے ۔دوسری جانب حکومت نے درآمدی قیمت کے مطابق 6 مختلف سلیبس کے لیے بجٹ 20-2019 میں موبائل فون پر فلیٹ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا، اس اقدام سے زائد قیمتوں کے مقابلے میں سستے موبائل پر کم ٹیکس ہوگا۔فنانس سپلیمنٹری (دوسرا ترمیمی) بل 2019 نے موبائل فون کی درآمد موثر بنانے کے لیے 12 مارچ سے تمام 4 ٹیکسز ریگولیٹری ڈیوٹی سیلز ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور موبائل لیوی کو ایک سنگل فکسڈ ریٹ (مقررہ شرح) میں ضم کردیا تھا۔اس تناظر میں 30 ڈالر کی قیمت تک کے موبائل فون کی درآمد پر فکسڈ ریٹ 180 روپے سے بڑھ گیا ہے اور اب 360 کے فلیٹ ریٹ چارج کیے جائیں گے جبکہ 500 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون کی درآمد پر 18 ہزار 500 روپے کے موجودہ ریٹ کے بجائے 36 ہزار 900 روپے فی سیٹ ادا کرنے ہوں گے۔مارچ سے قبل 60 ڈالر تک مالیت کے موبائل فون پر درآمدی مرحلے میں 250 روپے فی سیٹ ٹیکس لگتا تھا جبکہ 60 سے 130 ڈالر کے درمیان موبائل فون کے لیے اس کی درآمدی قیمت کا 10 فیصد جبکہ 130 ڈالر سے زائد پر 20 فیصد ٹیکس ہوتا تھا۔ تاہم حکومت سمجھتی ہے کہ فلیٹ ریٹس میں تبدیلی درآمدی مرحلے میں موبائل فون کی منصفانہ تشخیص تخمینہ کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ درآمدات سے زیادہ سے زیادہ وصولی حاصل کرنے میں مدد دے گی۔

(Visited 7 times, 1 visits today)