بِٹ کوائن کا دور ہوا پُرانا ۔۔۔ فیس بُک نے بھی ا پنی کرنسی لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس کرنسی کا استعمال کیسے کیا جائے گا؟ ابتدائی تفصیلات جاری

" >

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیجیٹل کرنسی کوئی نیا خیال نہیں ہے۔ دنیا میں اس وقت بٹ کوائن، ایلٹو کوائن، لائٹ کوائن اور دیگر ناموں سے کئی ڈیجیٹل کرنسیاں موجود ہیں اور استعمال کی جا رہی ہیں اور اب فیس بک نے بھی اپنی ایک ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈیجیٹل کرنسی کو ورچوئل اور سائبر کرنسی بھی کہا جاتا ہے جو عام کرنسی کے مقابلے میں بہت مہنگی ہوتی ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی کا ایک سکہ عموماً عام کرنسی کے ایک لاکھ روپے سے زائد کا ہوتا ہے۔ دنیا کے کئی آن لائن پلیٹ فارمز ان ڈیجیٹل کرنسیوں میں کاروبار کر رہے ہیں لیکن پاکستان سمیت کئی ممالک میں تاحال ان ڈیجیٹل کرنسیوں کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔میل آن لائن کے مطابق فیس بک نے بھی اپنی ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے کے لیے چند کمپنیوں کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو ڈیجیٹل کرنسی تیار کرتی ہیں اور ابھی تک اس حوالے سے ابتدائی تجربات کیے جا رہے ہیں۔توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ فیس بک اپنی ڈیجیٹل کرنسی 2020ءتک متعارف کروا دے گا۔ اس کا نام ممکنہ طور پر ’سٹیبل کوائن‘ (Stablecoin)ہو گا۔ فیس بک نے اس حوالے سے کچھ امریکی اور برطانوی ریگولیٹرز سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔انہوں نے بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنے اور امریکی ٹریژری کے حکام سے بھی اس معاملے پر بات کی ہے۔ اس کرنسی کے ذریعے فیس بک صارفین آن لائن لین دین کر سکیں گے اور آن لائن سٹورز سے شاپنگ کر سکیں گے۔

(Visited 6 times, 1 visits today)