سلمان شہباز کے سر میں 13ٹانکے کیوں لگائے گئے؟کیا واقعہ پیش آیا؟ معروف صحافی نے اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا

" >

لاہور ( ویب ڈیسک ) معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے سر میں 13 ٹانکے لگنے کا واقعہ بتا دیا۔دوران پروگرام بات چیت کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے سلمان شہباز کے سر میں ڈاکٹرز

اسپتال میں 13ٹانکے لگوائے تھے۔جس کی وضاحت پیش کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز تو معصوم بچہ ہے وہ تتلیاں پکڑ رہا تھا،وہاں ان کو غصہ آ گیا تو کسی نے بوتل مار دی۔ جس کے بعد سلمان شہباز کے سر میں 13 ٹانگے لگے،جس کی فوٹیج بھی نواز شریف کے پاس موجود ہے۔عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اس فوٹیج میں ایسے مناظر تھے جو دکھائے نہیں جا سکتے کیونکہ بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان شہباز اس وقت لندن میں موجود ہیں۔شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس عدالت میں چل رہے ہیں۔اگرچہ شہباز شریف سمیت پورا خاندان اس وقت لندن پہنچا ہوا ہے مگر نیب نے اپنا کیس مضبوط کرنے کے لیے ایک کے بعد ایک ثبوت ڈھونڈنے کے لیے کمر کس رکھی ہے۔ ابھی نیب کو ثبوت ملے ہیں کہ 20فروری2014 کو ایک اماراتی شہزادے نیان بن مبارک نے سلمان شہباز کے اکاﺅنٹ میں 3لاکھ20ہزار امریکی ڈالر کی خطیر رقم جمع کرائی تھی ۔ تاہم یہ رقم کیوں جمع کروائی گئی تھی اس حوالے سے شریف خاندان آئیں بائیں شائیں کر رہا ہے ۔ جبکہ نیب کا ماننا ہے کہ یہ وہی بے نامی اکاﺅنٹ کی چین ہے جس کی مدد سے کرپشن کے پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیے گئے ۔ تاہم اب ن لیگ پر آزمائش کا ایک اور موقع آن پہنچا ہے کہ وہ قطری شہزادے کے بعد اب اماراتی شہزادے کے حوالے سے وضاحتیں دیتے نظر آئیں گے ۔

(Visited 6 times, 1 visits today)