شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات ۔۔۔کیا معاملات طے پائے ؟اندرونی کہانی سامنے آ گئی

" >

شنگھائی( ویب ڈیسک ) پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی اور بھارتی وزیر خارجہ سشمشا سوراج کا 6ماہ بعد کر غستان میں آمنا سامنا ہوا۔ملاقات میں دونوں وزراء خارجہ نے ایک دوسرے کا حال احوال

پوچھا۔بھارتی انتخابات کے بعد پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی امید بھی ظاہر کی گئی۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات ہوئی تو شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی انتخابات کے بعد بھارتی رویے میں بھی تبدیلی کی امید ہے۔جس پر سشما سوراج نے جواب دیا کہ بہتری کی ہی امید رکھنی چاہئیے۔ کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ گھبرائی ہوئی نظر آئیں گروپ فوٹو میں بھی پہلے تو وہ شاہ محمود قریشی کے پہلو میں کھڑی ہوئیں تو روسی وزیر خارجہ نے انہیں بتایا کہ وہ ان کی مختص کی ہوئی جگہ پر کھڑی ہیں جس کے بعد سشما وہاں سے ہٹ گئی تاہم ساتھی وزیر خارجہ سشما سوراج کی حالت دیکھ کر مسکراتے رہے۔شاہ محمود اور سشما سوراج میں دو طرفی تعلقات میں بہتری پر بھی مختصر گفتگو کی گئی۔ایک اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھاتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان سے گلہ کیا ہے کہ پاکستان کبھی کبھی کڑوا بولتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے سشما سوراج پر واضح کیا کہ ہم تو پہلے ہی مذاکرات چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیرِ خارجہ سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تو اپنی پہلی تقریر میں ہی کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

(Visited 4 times, 1 visits today)