نواز شریف اور زرداری کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑنا کیونکہ۔۔۔ وزیراعظم کس بات پر چیئرمین نیب پر دباؤ ڈال رہے ہیں ؟ سینئر صحافی کا انکشاف

" >

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سینئیر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ چیرمین نیب پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شدید دباؤ ہے کہ حمزہ شہباز، آصف علی زرادری وغیرہ کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا اور شہباز شریف کو ملک سے باہر

کیوں جانے دیا گیا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم چئیرمین نیب پر دباؤ ڈال رہے ہین کہ وہ فوراََ آصف علی زرادری، بلاول بھٹو، حمزہ شہباز، مریم نواز وغیرہ سب کو اٹھا کر جیلوں میں پھینکیں لیکن چئیرمین نیب پریشان ہیں کیونکہ وہ قانون کے تحت ہی کام کر سکتے ہیں ۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اب جسٹص ریٹائرڈ جاوید اقبال اس لیے مزید پریشان ہیں کیونکہ وزیراعظم نے حسنین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب بنا دیا ہے اور چئیرمین نیب کا خیال ہے کہ وزیراعظم ان پر دباؤ ڈال کر ان سے استعفیٰ لینا چاہتے ہیں تا کہ حسنین اصغر کو چئیرمین نیب بنایا جا سکے اور ان سے اپنی مرضی کے کام لیے جاسکیں۔ نجم سیٹھی نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم چئیرمین نیب سے مخالفین کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا کہہ رہے ہیں لیکن جب وزیراعظم کے ساتھیوں کے حوالے سے نیب کارروائی کرتا ہے تو وزیراعظم اس کے خلاف ہوتے ہیں۔نجم سیٹھی کے مطابق ایک بار چئیرمین نے سوچا کہ تمام مخالف جماعتوں کے کرپشن میں نامزد لوگوں کو گرفتار کر لیا جائے تا کہ وزیراعظم خوش ہو جائیں لیکن پھر انہیں یہ لگا کہ ان پر الزام لگ سکتا ہے کہ وہ غیرجانبدار ہیں اس لیے انہوں نے وزیراعظم سے پرویز خٹک اور علیم خان وغیرہ کے خلاف بھی کارروائی کی اجازت مانگی جس پر وزیراعظم برہم ہوئے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ جاوید اقبال نے پریس کانفرنس کے اختتام پہ اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا جب انہوں نے کہا کہ

’تینوں سیاسی جماعتیں مجھے پسند نہیں کرتیں‘۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی تو انہیں پسند نہیں کرتی یہ سب جانتے ہیں لیکن تیسری سیاسی جماعت کی طرف اشارہ کر کے جاوید اقبال نے یہی عندیہ دیا ہے کہ تحریکِ انصاف بھی ان سے خوش نہیں ہے۔دوسری جانب خبرکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ظہیر الدین خان علیزئی اور ضلعی جنرل سیکرٹری حسن خان علیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے دلوں میں بستی ہے اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کے لیے یہ حکومت کا پہلا قدم ہے ، ماضی کی حکومتوں نے عوام کو صرف دھوکہ اور لاروں کے سوا کچھ نہیں دیا جس وجہ سے جنوبی پنجاب اور خصوصا ہمارا حلقہ محرومیوں کا شکار رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب گورنمنٹ کے ترقیاتی فند سے حلقہ پی پی 214 یونین کونسل نمبر1 میں کوٹلہ چوک سے اصلاحی چوک تک تقریبا 700 فٹ سیورج لائین بچھانے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب میں کیا اس موقع پر ایم ڈی واسا رائو قاسم، ملک زبیر ڈوگر، سید مرتضے شاہ، شیح انور، جمیل خان، سلمان خان، عبدالمالک خان، اسلم شیخ‘ اسد ندیم‘ نعیم خان‘ چاچا نہرو‘ افتخار بھٹی‘ ڈاکٹر نوید احمد‘ رانا افتخار، ملک رفیق، اقبال شاہ۔ نعیم اختر،نعیم بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے اقتدار کی مدت پوری کرے گی اور جلد عمران خان اس ملک کو بحران سے جلد نکال لیں گے ۔

(Visited 5 times, 1 visits today)