فرشتہ کوانصاف دو ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان خود میدان میں آگئے، ننھی بچی کیلئے بڑااعلان کر دیا

" >

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے فرشتہ بچی کے قتل کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کو معطل اورایس پی کو اوایس ڈی بنادیاہے ۔جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم نے بچی فرشتہ کے قتل کے معاملے پر براہ راست کرتے ہوئے ڈی ایس عابدکو معطل جبکہ ایس پی عمرخان

کو او ایس ڈی بناکر آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔وزیر اعظم کی جانب سے براہ راست کارروائی ایف آئی آر میں نامزدگی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو گرفتار نہ کرنے پر کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ خبر یہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں درندہ صفت مجرموں نے معصوم فرشتہ کوزیادتی کے بعد قتل کردیا، اسلام آباد میں درندہ صفت مجرموں نے معصوم فرشتہ کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ بچی فرشتہ کا تعلق خیبرپختونخواہ کے قبائلی ضلع مہمند سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 15 مئی کوچک شہزاد سے لاپتہ بچی کوقتل کرکے جنگل میں پھینکا گیا، فرشتہ کی لاش کو جنگل سے بر آمد کیا گیا، پوسٹ مارٹم کر لیا گیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کی سربراہی ڈی آئی جی کریں گے۔وزیرداخلہ اعجازشاہ نے بچی فرشتہ کے ساتھ زیادتی اورقتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی اور سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ وزیرداخلہ نے آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔آئی جی نے مقدمہ تاخیر سے درج کرنے پر ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ننھی فرشتہ کے لواحقین نے لاش ترامڑی چوک پر رکھ کر وفاقی پولیس کی بے حسی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔والد نے پولیس کو ننھی فرشتہ کے قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچی لاپتہ ہونے کے بعد تین دن تک تھانے کے چکر لگاتے رہے

(Visited 8 times, 1 visits today)