بڑی سیاسی شخصیت (ق) لیگ میں شامل ۔۔۔چوہدری برادران کا ملکی سیاست کو بڑا سرپرائز، ایسی وکٹ اُڑا دی کہ عمران خان بھی حیران رہ گئے

" >

لاہور (نیوز ڈیسک ) تحریک لبیک جھنگ صوبائی حلقہ128کے ٹکٹ ہولڈر مہر ظہور حسین سپرا نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا سے مسلم لیگ ہائوس میں ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ

میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ مہر ظہور حسین شپرا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تعمیر ترقی میں ق لیگ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، ق لیگ موجودہ حکمران جماعت کے ساتھ مل کر ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں مصروف ہے اور تمام تعمیراتی کاموں کو مکمل کرا رہی ہے۔ ق لیگ کے دور حکومت میں ہی شروع ہونے والے منصوبوں پر دوسری حکومتوں نے اپنی سیاست کو چمکایا ہے۔ اس موقع پر کامل علی آغا نے ان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دروازے تمام ساتھیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہوئے نئی شامل ہونے والے پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں پارٹی میں عزت و احترام فراہم کیا جائے گا۔خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔عدالت نے پیر افضل قادری کی ضمانت 15 جولائی تک منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔لاہور ہائی کورٹ کے بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر 10 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔اد رہے کہ انھیں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی توہین مذہب کے مقدمے میں رہائی کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(Visited 191 times, 1 visits today)