رویت ہلال کا مسئلہ حل۔۔۔۔کس کے درمیان کیا کچھ طے ہو گیا؟ارشاد بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ

" >

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے رویت ہلال کا مسئلہ حل کردیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہاکہ فواد چودھری رویت ہلال کا مسئلہ کرچکے ہیں اور

اب کوئی ایسی سائنس لڑائیں گے کہ ادھر سے ہاتھ پکڑ کر شہبازشریف کو لندن سے مال روڈ پرلاکھڑا کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے رویت ہلال کا مسئلہ حل کردیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہاکہ فواد چودھری رویت ہلال کا مسئلہ کرچکے ہیں اور اب کوئی ایسی سائنس لڑائیں گے کہ ادھر سے ہاتھ پکڑ کر شہبازشریف کو لندن سے مال روڈ پرلاکھڑا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ فوادچودھری نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو کامیاب کردیا ہے جو ایک مردہ وزارت ہے ، یہ کیااسحاق ڈار ، سلمان شہباز اور پرویز مشرف کو واپس لے آئے ہیں جو شہباز شریف کو واپس لے آئیں گے ۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کا 5 سالہ کیلنڈر 15 ویں روزے سے پہلے تیار ہوجائے گا، کیلنڈر کو ماننے یا نہ ماننے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات میں بھی اصلاحات شروع کی تھیں، سرکاری ٹی وی پر اپوزیشن کو یکساں وقت دینے کے احکامات دیے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اشتہارات کے نظام میں شفافیت لانے کی کوشش کی، ایک ارب روپے کی اشتہارات کی بچت کر کے حکومت کو دی۔ انہوں نے کہا کہ قمری کیلنڈر 15 روز میں تیار کر لیا جائے گا،

تمام علما قابل احترام ہیں، کوشش کریں گے سائنس پر انحصار کریں۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ رویت ہلال کا 15 ویں روزے سے پہلے 5 سال کا کیلنڈر تیار ہوجائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وہ چاند دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جنہیں سامنے بیٹھا شخص دکھائی نہیں دیتا، کیلنڈر کو ماننے یا نہ ماننے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔ 100 سال سے پرانی دوربین سے چاند دیکھا جاتا ہے، ماڈرن دوربین سے دیکھنا حرام اور پرانی دوربین سے دیکھنا حلال ہے؟ انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے پاس 3 یونیورسٹیاں ہیں۔ 9 ویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے جدید لیب بنائی جائیں گی، یونیورسٹیاں سائنس کے طلبہ کے لیے نصاب تشکیل دیں گی۔ سائنس میں دلچسپی رکھنے والی لڑکیوں کے لیے الگ پروگرام چلایا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سنہ 2022 میں ہمارا پہلا خلا باز خلا میں جائے گا، خلا میں بھی بھارت کو مات دیں گے۔ اگست کے مہینے کو سائنس و ٹیکنالوجی کے مہینے کے طور پر منائیں گے۔ پاکستان بھر سے جس نے بھی جو چیز ایجاد کی انہیں شوکیس کیا جائے گا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سیکریٹریٹ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے جا رہے ہیں۔قمری کیلنڈر 15 روز میں تیار کر لیا جائے گا، تمام علما قابل احترام ہیں، کوشش کریں گے سائنس پر انحصار کریں۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ رویت ہلال کا 15 ویں روزے سے پہلے 5 سال کا کیلنڈر تیار ہوجائے گا۔

(Visited 74 times, 1 visits today)