امریکہ سے تشویشناک خبر:مشہور تعلیمی ادارے میں اندھا دھند فائرنگ، بڑے جانی نقصان کی اطلاعات

" >

امریکا (ویب ڈیسک ) امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 17 اور 18 سال کے درمیان کی ہیں ، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 17 اور 18 سال کے درمیان کی ہیں ، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد یونیورسٹی کی لائبریری اور دیگر کمروں سے طلباء کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے بعد یونیورسٹی کیمپس کو لاک کردیاگیا ہے اور سیکیورٹی اہلکار عمارت میں سوئپنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔

(Visited 36 times, 1 visits today)