لاکھوں دلوں کی دھڑکن پاکستانی کرکٹر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی،ICU منتقل ، دعائوں کی اپیل

" >

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر نذیر جونیئر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر گھر سے سیر کیلئے جاتے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے، وہ سروسز اسپتال لاہور کے آئی سی یو سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہیں۔اسپتال

ذرائع کے مطابق نذیر جونیئر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے ان کے سر اور ٹانگ پر چوٹیں آئی ہیں۔واضح رہے کہ نذیر جونیئر نے پاکستان کی جانب سے 14 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچز کھیلے ہوئے ہیں۔حادثے کے بعد سابق کرکٹر کے قریبی رفقاء اور ان کے گھر والوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب چار برس قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے سکاٹ لینڈ کے آل راﺅنڈر کینسر سے لڑنے والی جنگ ہار گئے،آئی سی سی کے مطابق کونڈی لینگ کو دو برس قبل دماغی کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ ایک روز قبل 38 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔جنوبی افریقی نژاد سکاٹ لینڈ کے آل راﺅنڈر نے 2015 ءمیں ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا اور 21 کے قریب میچ کھیلے، وہ اپنی ٹیم میں مضبوط مڈل آرڈر بلے باز تھے۔دائیں ہاتھ سے باو ¿لنگ کرانے والے کونڈی نے اپنے کیریئر میں 24 وکٹیں حاصل کیں ا ±ن کا بہترین ریکارڈ زمبابوے کےخلاف تھا کہ جب انہوں نے 60 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو ایڈنبرگ کے سٹیڈیم میں قائم کیا تھا۔ٹی ٹونٹی میں آل راﺅنڈر کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے انہیں 2017 ءمیں سکواڈ میں شامل کیا اور انہیں نائب کپتان بھی بنایا گیا، جس کے بعد انہوں نے صرف پانچ بار ہی اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور ایک میچ کے دوران ان کے سر میں شدید درد ہوا۔نڈی کو ہسپتال لے جایا گیا تو انہیں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی اور ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کا مشورہ دیا۔آپریشن کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی اور ٹیومر کینسر کی صورت اختیار کرگیا، دو سال ان کا علاج جاری رہا جہاں دو بار کیمو تھراپی بھی ہوئی،کرکٹ بورڈ نے ان کے علاج کے لیے فنڈ بھی قائم کیا تھا۔کونڈی کے اہلخانہ نے تصدیق کی کہ وہ دو برس تک موت سے جنگ لڑنے والے آل راﺅنڈر دنیائے فانی سے کوچ کرگئے، اہل خانہ نے تعاون کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آل راﺅنڈر کے سوگواران میں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

(Visited 190 times, 1 visits today)