اگلی باری وزیر اعظم کی اپنی ہے ، عمران خان سے کون اور کب استعفیٰ لینے والا ہے؟ حامد میر کا ناقابل یقین دعویٰ سامنے آ گیا

" >

اسلام آباد (ویب ڈسیک ) وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراء کو کہہ دیا ہے کہ میری ٹیم میں وہی رہے گا جس کی کارگردگی اچھی ہو گی۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو چاہیے اپنی فکر کریں جس طریقے سے عمران خان بات کر رہے ہیں

کہ میں اس وزیر کو بھی بدل دوں گا اس کو بھی بدل دوں گا میرے خیال سے وزیراعظم کو اپنی فکر کرنی چاہئے کہ کہیں وہ خود تبدیل نہ ہو جائیں۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جس راستے پر چل رہے ہیں جیسا کہ اعظم سواتی کو وزیر بنا کر وہ جلسے میں جاکر کرپشن پر تقریر کر رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیا کر رہا ہوں۔اگر وزیراعظم عمران خان اعظم سواتی جیسے بندے کو وزیر بنا کر دوسروں کو کرپشن پر درس دیں گے تو اس سے ان کی اپنی قابلیت پر سوالات اٹھنے لگ جائیں گے۔واضح رہے گذشتہ روز اورکزئی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملکی سیاسی حالات یہ ہیں کہ ملک پر جو حکمران بیٹھے رہے ، انہوں نے پاکستان کو لوٹا،جب یہ آئے توملک کا قرضہ 6ہزار ارب تھا جب یہ چھوڑ کرگئے تو ملک کا قرضہ 6ہزار ارب سے 30ہزار ارب تک لے گئے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف خاندان کو جنرل مشرف نے این آر او دے دیا، نوازشریف کو سعودی عرب جانے دیا اور پیچھے حدیبیہ منی لانڈرنگ کا کیس بند کردیا۔منی لانڈرنگ یہ ہے کہ آج جوقرضے ہیں صرف دن کا سود 6ارب روپے زیادہ ہے۔ملک مقروض ہے اس لیے میں ویسے پیسا خرچ نہیں کرسکتا ۔ جس طرح کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈی جی خان، راجن پور پیچھے رہ گئے، ہمارے پاس پیسا ہوتا توسب سے پہلے پسماندہ علاقوں کو اٹھاتے۔حدیبیہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ایک ارب پاکستان سے چوری ہوکر باہر گیا،

(Visited 106 times, 1 visits today)