عمران خان دراصل کیا چیز ہے ۔۔۔۔۔۔۔؟ ریحام خان کے بعد غنویٰ بھٹو نے کپتان پر شرمناک الزام عائد کر دیا

" >

جیکب آباد(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹوکا کہنا ہے کہ عمران خان کا بھارتی پائلٹ کی واپسی مودی کو انتخابات جیتنے کا تحفہ ہے، مودی اور عمران خان ایک سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں رخ میں دھوکہ ہے، پلوامہ حملہ میں مودی کا مددگار نہیں بننا چاہئے تھا،

پلوامہ حملے کو مودی نے اپنے انتخابی مفاد میں استعمال کیا، چوروں اور لٹیروں کی حکمرانی عوام کو بھی چور اور لٹیرابننے پر مجبور کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام کے نام جاری اپنے ایک پیغام میں کیا۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو ضلع جیکب آباد کے صدر ندیم قریشی نے غنویٰ بھٹو کا پیغام شہریوں اور صحافیوں میں تقسیم کیا۔ جاری کئے گئے ،انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے میں ہمیں عجلت تھی کہ ہم نے اپنی پارلیمنٹ سے پوچھنا تک گوارہ نہیں کیا، عمران خان نے اس معاملے میں ایسا کیا جیسے وہ حکمران کرتے ہیں جن کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہ ہواور ایسا ان ممالک میں ہوتا ہے جو خود مختیار نہیں ہوتے، انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کی بات تو کرتے ہیں مگر ہم مجاہد نہیں ہیں، ہم اپنا مستقبل تب تک نہیں بناسکتے جب تک ہم ماضی کے مظالم کا منصفانہ فیصلہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چالیس برسوں میں چار بھٹوز کو قتل کیا گیا وہ سب ان کے ہاتھوں قتل ہوئے جن پر انہوں نے اعتبار کیا یہ بہت بڑا المیہ ہے،انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں اگر یہ پائلٹ پکڑا جاتا تو کیا ہوتا کیا ہم لوگ امن کے لیے گڑگڑاتے اور بھیک مانگتے، شہید بھٹو کے دور میں تو ہم بہادر تھے انڈیا اور امریکہ ہم سے ڈرتے تھے، انہوں نے کہا کہ اس دور میں ایٹمی جنگ ممکن نہیں ہے ہم نے ایٹمی دھماکا اس لیے کیا کہ ہم تحفظ میں برابری چاہتے تھے۔

(Visited 23 times, 1 visits today)