پورے ملک بھر میں موسلادھار بارشیں ہی بارشیں،لیکن کب اور کتنے دن کے لیے؟محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

" >

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، سرگودھا سمیت جنوبی پنجاب اوربلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں آئندہ دو روزتک اکثر مقامات پر جبکہ اسلام آباد،بالائی پنجاب ،شہید بینظرآباد،سکھر،لاڑکانہ، کراچی،حیدرآباد، ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پرزالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اس دوران مکران،قلات،ڑوب،کوئٹہ ڈویژن میں بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کی وجہ سے آئندہ چار روز کے دوران مکران، کوئٹہ، ڑوب، ڈی جی خان ڈویژن میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان جبکہ منگل اور بدھ کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ کاشتکار حضرات کے لئے اطلاع ہے کہ آئندہ پانچ روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، کشمیراورگلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں متوقع آندھی،بارش اور ژالہ باری کے پیشِ نظر اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب،کشمیر،گلگت بلتستان، کوئٹہ، قلات،ڑوب, مکران اور سبی ڈویژن میں کہیں کہیں پرتیزہواوں،آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:اپر دیر 20،میرکھانی 13،چترال10،کالام، دروش 9،بالاکوٹ 7، کاکول 6،سیدو شریف،پارہ چنار5،بنوں4، ڈی آئی خان 2،لوئیر دیر، مالام جبہ ، پٹن 1، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 15،مظفرآباد 10، راولاکوٹ 4، پنجاب کے خانیوال8،ساہیوال7،ملتان 5،لیہ3،جھنگ 1،بلوچستان کے زوب14، کویٹہ 6،خضدار، گودار 2،پسنی 1، گلگت بلتستان کے بگروٹ،چلاس،ہنزاہ 2 اور سکھردو میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کے روز لاہور ،سرگودھا راولپنڈ ی ڈویژن سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع سمیت کوئٹہ ،زوب،مکران،قلات ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ سبی،نصیر آباد،ڈی آئی خان، ڈی جی خان ،بنوں میں کہیں کہیں پر اورشہید بینظرآباد،سکھر،لاڑکانہ، کراچی،مالاکنڈ، میں بعض مقامات پر تیز ہواوںآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر زالہ باری بھی ہوئی ۔

(Visited 83 times, 1 visits today)