اگلا پچھلا حساب برابر : جو شخص اتنے ٹائم سے پہلے عمران خان کی پالیسیوں میں کیڑے نکالے اسکے کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔ حسن نثار کے اعلان نے پورے ملک میں دھوم مچا دی

" >

کراچی(ویب ڈیسک) صف اول کے تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ چار سال تین ماہ سے پہلے پی ٹی آئی کی طرف انگلی نہ اٹھائیں، سارا وقت دوپارٹیاں کھا گئیں چار سال تین ماہ دینے سے پہلے جو بولے اس کے کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالنا اور اس کے ہونٹ سی دینے چاہیں،

نوازشریف پانچ سال چار ماہ وزیراعلیٰ رہے پنجاب کے پھر دو سال سات ماہ وزیراعظم پھر دو بارہ دو سال ساتھ ماہ رہے پھر چار سال ایک ماہ بھائی ان کے ڈھائی سال آٹھ ماہ ایک بار چار سال ایک بار پانچ سال ایک بار ن لیگ کا گرینڈ ٹوٹل بنتا ہے چھبیس سال اقتدار میں جبکہ پیپلزپارٹی کا بنتا ہے پچیس سال ،یہ دونوں پارٹیاں پاکستان کے 51سال کھا گئیں، ڈکار تک نہیں مارا۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ کی میزبان شجعیہ نیازی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری میرے ذاتی دشمن بن گئے ہیں میں بہت محنت کررہا ہوں کہ میں بہت غیر جانبدار ہوکے دیکھوں لیکن یہ بونگی مار کے مجھے پھر پی ٹی آئی کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔ شریف فیملی کو نیب نوٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسن نثار کا کہنا تھا کہ روز کی کہانی ہے خاندان میں کسی کا باپ کسی کا بھائی ان کی عورتوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ کے تھانوں میں لے جاتے ہیں ان کی تذلیل کرتے اور بلیک میل کرتے ہیں اس وقت انہیں یاد نہیں آیا کہ بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں،حسن نثار نے شہباز گل کے حوالے سے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کو بات کرتے ہو ئے دیکھتے اچھا لگتا ہے ۔(ش س م)

(Visited 47 times, 1 visits today)