ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کو بڑا جھٹکا: مایہ ناز کھلاڑی ” الیکس” پر نوجوان لڑکی کو نشہ پلا کر زیادتی کا الزام ثابت ۔۔۔ کرکٹر کو کیاسخت ترین سزا سنا ئی جانے والی ہے؟

" >

لندن(ویب ڈیسک ) برطانیہ میں23سالہ آسٹریلوی کرکٹر الیکس ہیپ برن پر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کاالزام ثابت ہو گیا۔ الیکس ہیپ برن نے اپنے ساتھی کرکٹر 22سالہ جوئی کلارک کی محبوبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ الیکس اور کلارک ورسیسٹرشائر کائونٹی کرکٹ کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں۔

واقعے کی رات ایک نائٹ کلب میں جوئی کلارک اور متاثرہ 20سالہ لڑکی کی ملاقات ہوئی۔لڑکی جوئی کلارک کے ساتھ اس کے فلیٹ پر آ گئی جہاں الیکس اور کلارک اکٹھے رہتے تھے۔ فلیٹ پر کلارک اور متاثرہ لڑکی نے جنسی تعلق قائم کیا اور لڑکی وہیں سو گئی۔رپورٹ کے مطابق علی الصبح لڑکی اٹھی تو اس کے ساتھ کوئی اورشخص بستر میں موجود تھا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ورسیسٹر کرائون کورٹ میں بیان دیتے ہوئے لڑکی نے بتایا کہ ’’کمرے کی لائٹ بند ہونے کی وجہ سے میں اس شخص کو نہ دیکھ سکتی تاہم میں نے سمجھا کہ شاید وہ جوئی کلارک ہی ہے۔20منٹ بعد مجھے احساس ہوا کہ یہ وہ شخص نہیں ہے جس کے ساتھ میں نے رات کو جنسی تعلق قائم کیا تھا۔ اس پر میں نے اس شخص کو پرے دھکیلا اور بتی روشن کی تو دیکھا کہ الیکس مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔میں نے رات کو شراب بھی پی تھی اوراس کی وجہ سے بھی میں غنودگی کے عالم میں تھی جس کی وجہ سے الیکس کو پہچاننے میں مجھے دیر لگی۔ ‘‘ الیکس نے عدالت میں لڑکی کے الزام کو مسترد کیا تاہم اب اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے مجرم قرار دے دیا گیا ہے اور اب 30اپریل کو عدالت کی طرف سے سزا سنائی جائے گی۔ الیکس نے عدالت میں لڑکی کے الزام کو مسترد کیا تاہم اب اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے مجرم قرار دے دیا گیا ہے اور اب 30اپریل کو عدالت کی طرف سے سزا سنائی جائے گی۔

(Visited 4 times, 1 visits today)