بریکنگ نیوز:سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟فیصلہ ہو گیا

" >

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے بری خبر آگئی ۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تردید کی ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر بات چیت کے بارے میں رپورٹس کی تردید کی ہے۔سری لنکن ٹیم کے جولائی میں

پاکستان کے ممکنہ ٹیسٹ ٹور کے سوال پر انہوں نے واضح طور پر کہا کہ دونوں ممالک کے بورڈز میں اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں گذشتہ دنوں سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی سی بی سری لنکا سے ٹیم کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت 2 میچز کے لیے میزبانی کرنے کے حوالے سے بات چیت میں مصروف ہے جو ورلڈ کپ کے فوری بعد کھیلے جائیں گے۔ دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ2019کی ٹرافی آج جلوے بکھیرنے کراچی پہنچے گی۔اسلام آباد کے بعد لاہور میں جلوے دکھانے والی آئی سی سی ورلڈکپ2019کی ٹرافی آج کراچی پہنچے گی جسے سہ پہر4بجے کلفٹن کے شاپنگ مال میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔ بعد ازاں پورٹ گرانڈ پر منعقدہ میوزیکل کنسرٹ میں بھی ٹرافی کی نمائش ہوگی۔ پیرکی صبح ٹرافی کونیشنل بینک کے ہیڈ آفس میں نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ2019کی ٹرافی دوبارہ پاکستان آئی ہے۔اس بار قومی کپتان سرفراز احمد دبئی سے ٹرافی پاکستان لائے۔قبل ازیں آئی سی سی کے ورلڈ ٹور پروگرام کے تحت اسے لایا گیا تھا۔قبل ازیں ہفتے کو ٹرافی نے لاہور میں بھی جلوے بکھیرے،شائقین کرکٹ نے دل بھر کر تصاویر بنائیں۔ہلکے پھلکے میوزیکل پروگرام نے شائقین کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔لاہور کے شاپنگ مال میں نمائش کیلیے رکھی گئی ٹرافی کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے شائقین کا جم غفیر امڈ آیا۔اس سے قبل ٹرافی کو اسلام آباد میں بھی مختلف مقامات پر نمائش کیلئے رکھاگیا تھا۔

(Visited 6 times, 1 visits today)