ہاں ناں کا کھیل ختم ۔۔۔ محمد عامر ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں ؟ اعلان کر دیا گیا

" >

لاہور(ویب ڈیسک ) قومی فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کیلئے توقعات بلند ہیں جو آج اپنی 27 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹیسٹ دیں گے تاہم ان کا ساتھی پیسرز سے سخت مقابلہ متوقع ہے۔اگرچہ فٹنس ٹیسٹ کیلئے پی سی بینے15سے17 اپریل کی تاریخیں مقرر کر رکھی ہیں

تاہم کھلاڑیوں کی زائد تعداد کے باعث جو پلیئرز پہلے فٹنس ٹیسٹ دینا چاہتے ہیں ان کی آزمائش شروع ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ بابراعظم،شاہین آفریدی،حارث سہیل،فہیم اشرف،محمد عباس،شاداب خان ،محمد حسنین اور عابد علی ٹیسٹ دے چکے جبکہ آج محمد عامر کے ساتھ امام الحق،عماد وسیم اور محمد نواز بھی ٹیسٹ دیں گے جن کو اختتامی مرحلے میں ایک موقع مزید بھی مل سکتا ہے۔گزشتہ 14ون ڈے میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے محمد عامر کیلئے عالمی کپ تک رسائی کی خاطر بھرپور فٹنس لازمی ہے کیونکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور باﺅلنگ کوچ اظہرمحمود ان کی حالیہ ناکامیوں کو کمزور فٹنس کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے ان کے کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔محمد عامر سخت ٹریننگ اور جسمانی محنت کے بل پر خود پر لگے داغ صاف کر کے میگا ایونٹ کیلئے اپنی اہلیت ثابت کر کے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کرنا چاہتے ہیں۔ورلڈ کپ پلان میں پانچ فاسٹ باﺅلرز کو جگہ مل سکتی ہے جس میں سے شاہین آفریدی،حسن علی،عثمان شنواری اور فہیم اشرف مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ایک نشست پر محمد عامر کو جنید خان،محمد حسنین اور محمد عباس سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔ محمد عامر سخت ٹریننگ اور جسمانی محنت کے بل پر خود پر لگے داغ صاف کر کے میگا ایونٹ کیلئے اپنی اہلیت ثابت کر کے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کرنا چاہتے ہیں۔ورلڈ کپ پلان میں پانچ فاسٹ باﺅلرز کو جگہ مل سکتی ہے جس میں سے شاہین آفریدی،حسن علی،عثمان شنواری اور فہیم اشرف مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ایک نشست پر محمد عامر کو جنید خان،محمد حسنین اور محمد عباس سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔

(Visited 7 times, 1 visits today)