ورلڈ کپ جیتنے کا انحصار ان دو کھلاڑیوں پر ہے ، اگر یہ اچھا کھیلتے ہیں تو ہم ورلڈ کپ جیت جائیں گے ، کپتان سرفراز احمد نے کس پر امیدیں باندھ رکھی ہیں ؟ جانیے

" >

لاہور(ویب ڈیسک ) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءمیں کامیابی کیلئے قومی کپتان سرفراز احمد نے فخر زمان اور امام الحق پر انحصار کرلیا ہے ، انہیں پورا بھروسہ ہے کہ دونوں کھلاڑی میگا ایونٹ میں اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے سرفراز احمد نے ایک غیر ملکی ویب سائٹ سے

بات چیت کے دوران کہاکہ امام الحق اور فخرزمان سے انہیں میگا ایونٹ کے دوران بڑی امیدیں وابستہ ہیں جو اپنی عمدہ کارکردگی سے پاکستانکیلئے کامیابی کی راہیں ہموار کر سکتے ہیں ،ان کا کہناہے کہ آل راﺅنڈرز محمد حفیظ اور شعیب ملک کا کردار بھی کافی اہمیت کا حامل ہوگا اوربابر اعظم بھی اپنی بہترین فارم کے ساتھ پاکستانی فتوحات میں حصہ ڈالیں گے جو میرے پسندیدہ بیٹسمین ہیں،پوری قوم گرین شرٹس کیلئے دعا کرے، سرفراز احمد کا خیال ہے کہ ان کے پاس فی الوقت ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو انہیں انگلش کنڈیشنز میں بہترین نتائج دلانے کی اہلیت رکھتے ہیں جن میں سے ایک بابر اعظم بھی ہیں جنہوں نے حالیہ عرصے کے دوران اپنی بھرپور فارم سے پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بلند کیا ہے۔سرفراز احمد پرامید ہیں کہ اگر قوم کی دعائیں ساتھ رہیں تو گرین شرٹس ایک مرتبہ پھر یکجا ہو کر بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے حالیہ ناکامیوں کا ازالہ کردیں گے اور اس کا اندازہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بھی ہوجائے گا جو پاکستانی ٹیم کیلئے بہت زیادہ اہم ہو گی۔ جنہوں نے حالیہ عرصے کے دوران اپنی بھرپور فارم سے پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بلند کیا ہے۔سرفراز احمد پرامید ہیں کہ اگر قوم کی دعائیں ساتھ رہیں تو گرین شرٹس ایک مرتبہ پھر یکجا ہو کر بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے حالیہ ناکامیوں کا ازالہ کردیں گے اور اس کا اندازہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بھی ہوجائے گا جو پاکستانی ٹیم کیلئے بہت زیادہ اہم ہو گی۔

(Visited 6 times, 1 visits today)