بھارت کا ہیرو دنوں میں زیرو ۔۔۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے ساتھ مودی سرکارنے کیا برا سلوک کر ڈالا ؟ جان کرآپ یقین نہیں کریں گے

" >

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں اپنے جنگی طیارے سمیت گھسنے کی کوشش کے دوران طیارہ تباہ کروا کر زندہ گرفتار ہونیوالے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے بھارت کے حوالے کردیا تھا اور اب انہیں بیماری کی چھٹی(سک لیو) پر بھیجا جارہاہے ، بھارتی خبررساں ادارے ”اے این آئی “نے بھارتی ایئر

فورس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’’ ونگ کمانڈر ابھینندن سے بھارتی فضائیہ اور دیگر ایجنسیوں کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے اور اب آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی تجویز پر افسر کو کچھ ہفتوں کیلئے بیماری کی چھٹیوں پر بھیجا جائے گا ، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) نے پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کی تصاویر کو اپنی انتخابی مہم میں استعمال کرنا شروع کردیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے علاقے مہرالی کی سڑک پر بی جے پی کے انتخابی پوسٹر پر پائلٹ ابھی نندن کی تصاویر لگانے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے اسے شیئر کرنا شروع کردیا۔بھارتی وزارت دفاع نے پائلٹ کی تصاویر لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم میں اہلکاروں کی تصاویر استعمال کرنے سے روکا جائے۔یاد رہے کہ پاکستان نے یکم مارچ کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیرسگالی کے تحت واہگہ کے راستے بھارت کے حوالے کیا تھا، جسے 27 فروری کو بھارت کے ایکشن کا جواب دیتے ہوئے آزاد کشمیر سے پکڑا تھا۔بھارتی صحافی راما لکشمی نے بے جے پی کے انتخابی پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا بی جے پی نے انتخابی پوسٹر پر ابھی نندن کی تصویر لگانے کی اجازت دی ہے؟ یہ دہلی ہے نہ کہ بھارت کا کوئی دور دراز کا علاقہ۔فرضی نام سے ٹوئٹر پو موجود صارف نے لکھا،ابھی نندن کی تصویر انتخابی مہم میں استعمال کرنے پر بی جے پی کو شرم آنی چاہیے، صارف نے وزیراعظم نریندر مودی کا نام لکھے بغیر کہا کہ ‘چوکیدار کو بھی شرم آنی چاہیے’۔ خوسور توانزاد نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ‘آپ اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے لیے مسلح افواج افسر کو استعمال نہیں کرسکتے، کیا بی جے پی کچھ ہٹ کر کر رہی ہے’۔دوسری جانب بھارتی الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کے مطالبے کے بعد سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسلح افواج کے کسی بھی شخص کی تصاویر اپنی انتخابی مہم میں استعمال نہ کریں، اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں اپنے جنگی طیارے سمیت گھسنے کی کوشش کے دوران طیارہ تباہ کروا کر زندہ گرفتار ہونیوالے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے بھارت کے حوالے کردیا تھا اور اب انہیں بیماری کی چھٹی(سک لیو) پر بھیجا جارہاہے ،

(Visited 213 times, 9 visits today)