بریکنگ نیوز : پاکستان کے اہم ترین شہر میں دھماکہ ، شہادتوں کی اطلاعات

" >

پنجگور (نیوز ڈیسک) پنجگور میں الیکٹریشن کی دکان کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکٹریشن کی دکان کے باہر ہونے والے دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم سیکیورٹی فورسز

نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔دھماکے کے باعث قریب کھڑی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں جبکہ پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کاکنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب نرمی خیل میں بارودی مواد کا دھماکہ ،ایم پی اے ملک شاہ محمد خان کے دوبھتیجے زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع نرمی خیل میں برساتی نالے سے زنگ آلود تھرماس ملا جسے کھلونا سمجھ کر بچے کھیلنے لگے اور ہائی سکول کے کمرے میں لے گئے جہاں تھرماس کے ساتھ کھیلتے ہوئے دھماکے سے پھٹ گیا اور دونوں زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری طرف پشاور کے ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کارروائی باچا خان ائیرپورٹ پر کی جہاں مسافر کے بیگ سے 950 گرام آئس برآمد کرلی۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزم جمشید کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی سے ہے۔ ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے سعودی عرب جا رہا تھا۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کلکٹر نے کہا کہ ملزم سے برآمد ہونے والی آئس ہیروئن کی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے، ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔اے این ایف کے مطابق ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے بحرین جا رہا تھا۔ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ رواں برس اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے والے نیٹ ورک کے دو افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ جبکہ حالیہ دنوں میں ہی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک کشتی کا تعاقب کیا اور ہزاروں کی تعداد میں شراب کی بوتلیں اور بئیرکینز برآمد کر لیے تھے۔میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کارروائی میں سات افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ سکیورٹی ایجنسی کے مطابق شراب کی بوتلیں اور بئیر کینزکو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

(Visited 208 times, 1 visits today)