بڑی بریکنگ نیوز : پاک بھارت ممکنہ جنگ ۔۔۔۔ سعودی سفارتخانے نے بڑا اعلان کردیا

" >

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے پاک بھارت معاملات معمول پر لانے میں ریاض کا اہم کردار ہے،علاقائی امن خراب ہونے سے بچالیا، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرکے دورے اسی سلسلے کی کڑی تھے۔ایک بیان میں سعودی سفارتخانے نے کہا کہ عادل الجبیر کے دونوں ممالک کے دوروں کو بہت

پذیرائی ملی،ان دوروں نے پاک بھارت معاملات معمول پر لانے میں اہم کردار ادا کیاجس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان معاملات معمول پر آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاض نے خطے میں علاقائی امن خراب ہونے سے بچا لیا ،وزیر خارجہ کے دورے بھی اسی سلسلے کی کڑی تھے ۔سعودی سفارتخانے نے مزید کہا عادل الجبیر کے دورے سعودی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں ہوئے، سعودی عرب نے علاقائی امن خراب ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا کرتار پور میٹنگ کیلئے پاکستانی صحافیوں کو ویزا نہ دینا افسوسناک ہے تاہم ہمیں امید ہے کہ کرتار پور میں ہونے والی میٹنگ مثبت ہو گی اور دونوں ملکوں کی عوام کیلئے تبدیلی لائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ گزشتہ سال 30 سے زائد بھارتی صحافیوں نے کرتار پور منصوبے کی کوریج کی جبکہ بھارتی صحافیوں نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ تقریب کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو کرتار پور میٹنگ کیلئے ویزے جاری نہیں کیے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کرتار پور میں ہونے والی میٹنگ مثبت ہو گی اور دونوں ملکوں کی عوام کیلئے تبدیلی لائے گی۔ گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی تحصیل شکرگڑھ میں سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور راہداری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔سنگ بنیاد کی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سمیت بھارتی سرکاری وفد، گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، مختلف ممالک کے سفارت کار اور دیگر لوگ شریک ہوئے تھے۔ اپنے خطاب میں بھارتی وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے دونوں ممالک کے درمیان امن برھانے کی بات کی تھی جب کہ بھارتی وزیر ہرسمرت کور نے کہا تھا کہ آج سکھ برادری کے لیے تاریخی دن ہے۔

(Visited 307 times, 10 visits today)