کئی مہینوں کے بعد نجم سیٹھی نے خاموشی توڑ دی ۔۔۔۔ 23 مارچ کو پاکستانی سیاست میں کیا بڑا بھونچال آنے والے ہے؟ معروف اینکر کی عمران خان کے ہوش اڑا دینے والی پیش گوئی

" >

لندن(ویب ڈیسک )معروف صحافی،سابق چیئرمین پی سی بی اور سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی ایک بار پھر میڈیا میں واپسی ہوگئی ،طویل خاموشی کے بعد ان کی چڑیا 24نیوز پر بولنے لگی،پاکستان کے سیاسی حالات کے بارے میں پیشنگوئی کرکے ہلچل مچادی۔میاں محمد نواز شریف ڈٹ گئے ہیں

معروف صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکی کوٹ لکھپت جیل میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات اور خورشید شاہ کے بیانات بہت اہم ہیں، میاں محمد نواز شریف ڈٹ گئے ہیں اور حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،وہ ہسپتال بھی نہیں جائینگے اور کسی سے ڈیل بھی نہیں کرینگے، سوشل میڈیا پر ان کیلئے مہم بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کیلئے سوشل میڈیا پر مہم کامیاب ہورہی ہے،دبائو بڑھ رہا ہے،مسلم لیگ ن 23مارچ کو کچھ کرنے جارہی ہے،پورے ملک میں احتجاج بھی کیا جاسکتا ہے،مریم نواز کی خاموشی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ خاموش نہیں ہیں حالیہ مہم کے پیچھے ان کا ہی ہاتھ ہوسکتا ہے۔پاک بھارت کشیدگی، خطرہ ابھی ٹلا نہیںنجم سیٹھی نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے خدشات پر بھی گفتگو کی،ان کا کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں،بھارت کے انتخابات تک معاملات خراب ہونے کا خدشہ ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خدشات درست ہیں،کالعدم تنظیموں کیخلاف حالیہ آپریشن سے بھی کچھ ہوسکتا ہے،نریندر مودی کبھی بھی مقبوضہ کشمیر میں پر و پاکستانی جماعت کی حکومت نہیں چاہے گا،اسی لیے وہاں انتخابات بھی موخر کیے گئے ہیں۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں اب کشمیری آزادی مانگ رہے ہیں،یہ مسئلہ عالمی بن چکا ہے،بھارت بھی دبائو بڑھ رہا ہے،انٹرنیشنل میڈیا میں پہلی مرتبہ کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی جارحیت کیخلاف مضامین لکھے جارہے ہیں۔پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جائے گاانہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کم کرنے میں سعودی عرب اور امریکہ کا کردار ہے،

(Visited 111 times, 2 visits today)