پی ایس ایل کو ایک دو نہیں چار چاند لگ گئے:ایک حسین ترین لڑکی پورا وقت کیمروں کا محور بنی رہی،مگر یہ حسینہ کون ہے اور خاص طور پر پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کہاں سے آ گئی؟شائقین کو حیران کر ڈالنے والی خبر

" >

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا میلہ کراچی میں سج چکا ہے جس کے ابتدائی دو میچوں میں ہی انتہائی سنسنی خیز مقابلوں نے پاکستانیوں کے جوش و جذبے کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔پی ایس ایل فور کے میچ کھیلنے کیلئے تمام ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی

پاکستان تو آئے ہی ہیں مگر سابق مس ورلڈ اور پی ایس ایل کی میزبان ایرین ہولینڈ نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جنہوں نے اس وقت نوجوانوں کے دلوں پر چھریاں ہی چلا دی جب وہ پاکستان کا روائتی لباس شلوار قمیص پہن کر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گھومتی نظر آئیں۔ ایرین ہولینڈ کو اس سے قبل مغربی لباس میں ہی دیکھا گیا تھا مگر وہ مشرقی لباس میں اور بھی خوبصورت نظر آئیں جنہوں نے ٹورنامنٹ کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔ مشرقی لباس میں ملبوس ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جنہیں پاکستانیوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کاکہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایسوسی ایٹ کی ممبر مالدیپ کی کرکٹ ٹیم 10 روزہ دورے پر 19مارچ کو پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کراچی میں چار میچز کھیلے گی جبکہ مالدیپ کی ٹیم اکیڈمی اور جونیئر ٹیموں کیخلاف میچزکھیلے گی۔دوسری جانب یہ بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ سویڈن کی کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سابق پاکستانی کرکٹر آصف خان مالدیپ کی ٹیم کے کوچ ہیں، دورہ پاکستان میں وہ بھی اپنی ٹیم کے ساتھ آئیں گے۔خیال رہے کہ آج ہونے والے اہم میچ میں دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، جو غلط ثابت ہوا۔اسلام آباد کے بلے باز پہلی وکٹ جلد گنوانے کے بعد جلد سنبھل گئے اور شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا، اسلام آباد کی جانب سے لاہور قلندرز کو 239 رنز کا ٹارگیٹ ملا ، اس سے قبل لاہور قلندرزنے204رنزبنائے تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کیمرون ڈٰیلپورٹ نے ناقابل شکست 117 رنز بنائے، آصف علی نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ چیڈوک والٹن نے 48 رنز اسکور کیے، شاہین آفریدی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ انھوں نے 4 اوور میں 62 رنز دیے۔جواب میں لاہور نے اچھا اغاز کیا۔ کپتان فخر زمان نے زبردست اسٹروک کھیلے، مگر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم سمت کھو بیٹھی۔لاہور قلندرز 239 ہدف کے تعاقب میں 189رنزبناسکی ، یوں اسے 49رنزسے شکست ہوئی، اسلام آبادیونائیٹڈنےسپرفورمرحلےکیلئےکوالیفائی کرلی، لاہور قلندرزکے6 پوائنٹس ہیں، پلے آف میں جانےکے لئے اس کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

(Visited 109 times, 1 visits today)