ہار، ہار کر تھک گیا ہوں اس لیے اب میں ۔۔۔۔‘‘ لاہور قلندر کے مالک فواد رانا نے ایسا اعلان کر دیا کہ شائقین کرکٹ دنگ رہ گئے، کرکٹ نہیں چھوڑ رہے بلکہ۔۔۔۔ ناقابلِ یقین خبر

" >

کراچی (نیوز ڈیسک) پی ایس ایل کی سب سے ناکام ترین ٹیم لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے اگلے سیزن میں نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد رانا انتہائی مایوس نظر آئے ۔ انہوں نے کہا ’

ہار ہار کر تھک گیا ہوں شکست پر لاہوریوں سے معافی مانگتا ہوں‘۔ فواد رانا نے اعلان کیا کہ وہ اگلے سیزن میں نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کا یہ چوتھا سیزن چل رہا ہے اور لاہور قلندرز کو یہ ’ اعزاز‘ حاصل ہے کہ وہ ہر بار ہی پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے آئی ہے۔خیال رہے کہ آج ہونے والے اہم میچ میں دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، جو غلط ثابت ہوا۔اسلام آباد کے بلے باز پہلی وکٹ جلد گنوانے کے بعد جلد سنبھل گئے اور شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا، اسلام آباد کی جانب سے لاہور قلندرز کو 239 رنز کا ٹارگیٹ ملا ، اس سے قبل لاہور قلندرزنے204رنزبنائے تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کیمرون ڈٰیلپورٹ نے ناقابل شکست 117 رنز بنائے، آصف علی نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ چیڈوک والٹن نے 48 رنز اسکور کیے، شاہین آفریدی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ انھوں نے 4 اوور میں 62 رنز دیے۔جواب میں لاہور نے اچھا اغاز کیا۔ کپتان فخر زمان نے زبردست اسٹروک کھیلے، مگر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم سمت کھو بیٹھی۔لاہور قلندرز 239 ہدف کے تعاقب میں 189رنزبناسکی ، یوں اسے 49رنزسے شکست ہوئی، اسلام آبادیونائیٹڈنےسپرفورمرحلےکیلئےکوالیفائی کرلی، لاہور قلندرزکے6 پوائنٹس ہیں، پلے آف میں جانےکے لئے اس کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ اور اس طرح لاہور قلندر پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن سے باہر ہوگئی ہے .

(Visited 63 times, 1 visits today)