پاکستانی شوبز انڈسٹری حیران۔۔۔۔ نامور اداکارہ عائزہ خان نے احسن خان کے لیے ایسا کام کرنے کی حامی بھر لی کہ پورا ملک حیران رہ گیا

" >

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی اداکار احسن خان اور اداکارہ عائزہ خان بھی ویب سیریز کا حصہ بننے جارہے ہیں، یہ ویب سیریز ذی چینل کے لیے ہے ، جس میں سمیعہ ممتاز‬، قوی خان اور سہیل احمد بھی کام کرتے نظر آئیں گے، تاہم یہ ویب سیریز پاکستانی ڈرامے جیسی ہی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار احسن خان اور اداکارہ عائزہ خان بھی اس کا حصہ بننے جارہے ہیں ، یہ دونوں اداکار ڈراموں کے ساتھ ساتھ اب ایک ساتھی ویب سیریز میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔ احسن خان کا کہنا تھا کہ یہ ویب سیریز ذی چینل کے لیے ہے ، جس میں سمیعہ ممتاز‬، قوی خان اور سہیل احمد بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔ ایک بہترین ٹیم اس ویب سیریز پر کام کررہی ہے جبکہ ہدایت کار بھی کافی قابل ہیں ، اداکار نے تصدیق کی کہ یہ ویب سیریز پاکستانی ڈرامے جیسی ہی ہوگی، تاہم اب تک اس کا نام فائنل نہیں کیا گیا ، اداکار کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک ویب سیریز ہے لیکن ہوگی ڈرامے کی طرح ہی، جس میں ہماری ثقافت کو پیش کیا جائے گا‘۔ ویب سیریز کی کہانی کے حوالے سے اداکار نے بتایا کہ ’ویب سیریز کی کہانی جاگیردارانہ پس منظر پر مبنی ہے، جیسے جب آپ کسی جگہ پر سب سے بڑے ہوں اور آپ کے پاس بےحد جائیداد بھی ہو، تاہم کوئی اور اس کی جائیداد اور نام حاصل کرنا چاہتا ہو، ڈرامے میں خاندانی جھگڑوں کو دکھایا جائے گا ، اداکار نے مزید کہا کہ ’کہانی خاندانی سیاست پر مبنی ہے۔ کیسے کوئی مستحق لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہو لیکن چند لوگ اس کے راستے کی دیوار بن جائیں ، کہانی بےحد دلچسپ ہے ،’ویب سیریز کی کہانی جاگیردارانہ پس منظر پر مبنی ہے ، اسے بہت بہترین انداز میں تحریر کیا گیا ہے ، جو پاکستانی ثقافت کو پیش کرے گا ، احسن خان کے مطابق یہ ہمارے ڈراموں کی طرح ہی ہوگا ، جنہیں دنیا بھر میں لوگ دیکھنا چاہتے ہیں ، اور دنیا بھر کے لوگ پاکستانی ڈراموں کو پسند کرتے ہیں اور امید ہے کہ ویب سیریز کے ذریعے لوگ پاکستانی ثقافت کو دیکھ پائیں گے ، ویب سیریز رواں سال مارچ میں ریلیز ہوگی ، یاد رہے کہ اس سے قبل احسن خان اور عائزہ خان ایک ساتھ جیو ٹی وی کے ڈرامے ’میرا پیار ہے تو‘ میں کام کرچکے ہیں جو 2013 میں ریلیز ہوا تھا۔
[wpna_ad placement_id=”964352193767265_964352353767249″]

(Visited 7 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں