جام کمال بھی وزیراعظم کے نقشِ قدم پر چل پڑے۔۔۔ ایسا شاندار اعلان کر دیا کہ جان کر آپ بھی تائید کریں گے

" >

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ، آئندہ 5 برس میں صوبے بھر میں 25 کروڑ درخت اور پودے لگائے جائیں گے ، صوبے میں جنگلات میں پھر سے شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے نیا جنگلات ایکٹ بھی نافذ کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 5 برس میں صوبے بھر میں 25 کروڑ درخت اور پودے لگائے جائیں گے ، صوبے میں جنگلات میں پھر سے شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے نیا جنگلات ایکٹ بھی نافذ کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہریوں سے شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر اصرار کیا ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ننکانہ صاحب کے علاقے میں شجرکاری کی مہم کے آغاز کے ایک روز بعد دیا ہے ، پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں جنگلات کم ہیں ، انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کے جنگلات کو ہر قیمت پر بچایا جائے گا ، گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کے 70 فیصد جنگلات کاٹے جا چکے ہیں ، جس کی وجہ سے ماحول میں عدم توازن پیدا ہوا ہے ، اس سے قبل ستمبر 2018 میں بھی وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان میں ہری پور میں ایک پودا لگا کر شجرکاری کی مہم کا آغاز کیا تھا اور دوسری جانب وزیرِاعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کا کہنا تھا کہ یہ شجرکاری مہم حکومت کے 10 ارب درختوں کی سونامی مہم کا ہی حصہ ہے ،

پورے ملک میں ایک سو 90 مقامات پر لوگوں کو مفت پودے فراہم کیے جارہے ہیں ، تاکہ عوام اس مہم کا باآسانی حصہ بن سکیں ، پاکستان کے لیے شجر کاری مہم میں حکومتی اداروں ، مسلح افواج ، پولیس ، سماجی ادارے ، طلبا اور شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ، ہری پور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کا مقصد گلوبل وارمنگ سے مقابلہ کرنا ہے ، پاکستان میں 5 سال میں 10 ارب درخت لگانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جہاں بھی خالی جگہ میسر ہوگی وہاں پودے لگائیں گے ، پورے پاکستان کو سرسبزو شاداب کرنا ہے، کیونکہ ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے پاکستان دنیا کے خطرناک ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے ، کہ اگر درخت نہ لگائے گئے تو ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں پورا ملک ریگستان بن جائے گا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 10 ارب درخت لگانے کی مہم سے آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جاسکتا ہے ، ادھر گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے شجرکاری مہم کی مناسبت سے گورنر ہاؤس میں پودا لگا دیا اور کہا کہ ماحول کو بہتر بنانے میں درختوں کی افادیت اور اہمیت مسلمہ ہے۔

(Visited 5 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں