‘وہ شخص میرے لائق نہیں تھا اور ہمیشہ شکایت کرتا تھا کہ۔۔۔’ نامور گلوکارہ نیہا ککڑ نے پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے ناقابل یقین بات کہہ ڈالی

" >

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بولی ووڈ نامور گلوکارہ نیہا ککڑ نے کہا ہے ، کہ وہ بہت خوش ہیں کہ برے تعلق کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ گئیں اور کہا کہ اکیلے ہونا زندگی کا سب سے بہترین احساس ہے ، جب میرا تعلق تھا تو اپنے خاندان اور دوستوں کو وقت نہیں دے پاتی تھی

کچھ عرصے پہلے اداکار ہمانشو کوہلی سے بریک اپ کی وجہ سے شہ سرخیوں کی زد میں رہیں اور اب ایک انٹرویو میں پہلی بار انہوں نے اس بارے میں خاموشی توڑ دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بولی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ایک ‘برے تعلق’ کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ گئیں اور شکرگزار ہیں کہ وہ اب اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی ہیں ، ابھی میں کہہ سکتی ہوں کہ اکیلے ہونا زندگی کا سب سے بہترین احساس ہے، جب میرا تعلق قائم تھا تو اپنے خاندان اور دوستوں کو وقت نہیں دے پاتی تھی ، اس دور میں میرا سارا وقت اور توانائی اس فرد کے لیے تھی جو میرے لائق نہیں تھا اور اس کا مستحق نہیں تھا ، اور اندازہ لگائیں ، اسے اتنا زیادہ وقت دینے کے باوجود وہ ہمیشہ شکایت کرتا تھا کہ ہم اکھٹے نہیں ہوتے ، دونوں نے پہلے عوامی سطح پر اپنی محبت کا اظہار کیا اور جب لوگوں کو لگا کہ وہ ایک دوسرے کی زندگی سے ہمیشہ کے لیے جڑنے والے ہیں تو ان کے بریک اپ کی افواہیں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں ، جس کے بعد گلوکارہ نے اس معاملے کی تصدیق بھی کی۔

اس موقع پر گلوکارہ نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب چند لوگ ایسی باتیں میرے بارے میں کہیں گے جو میں نے کی بھی نہیں سوچی ، لیکن کوئی بات نہیں ، مجھے عادت ہوگئی ہے گلوکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے نہیں پتا تھا ، اس دنیا میں اتنے برے لوگ بھی ہوتے ہیں ، سب کھو کر ہوش میں اب آئے تو کیا ، میں نے اپنا سب کچھ دے دیا اور مجھے بدلے میں کیا ملا ، بتا بھی نہیں سکتی ، ہم سلیبریٹیز کے دو چہرے ہوتے ہیں ، ایک پرسنل ایک پروفیشنل ، ذاتی زندگی جتنی بھی خراب چل رہی ہو ، پروفیشنل زندگی میں آپ ہمیسہ مسکراتے دیکھیں گے ، اس بریک اپ نے گلوکارہ کو ذہنی طور پر بہت زیادہ متاثر کیا ہے اور وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہیں ، اس کے لیے دنیا میں موجود تمام منفی لوگوں کا شکریہ ، مبارک ہو آپ سب مجھے میری زندگی کے بدترین دن دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، یہ صرف ایک یا دو لوگوں کی وجہ سے نہیں ، یہ سب دنیا کی وجہ سے ہوا ، وہ لوگ جنہوں نے مجھے میری ذاتی زندگی جینے نہیں دی ،

میں ان سب کی شکرگزار ہوں جو میرے کام مجھ سے محبت کرتے ہیں ، مگر وہ لوگ جو میرے بارے میں جانے بغیر بکواس کرتے ہیں جن کے باعث میں سخت دور سے گزر رہی ہوں ، میں ان سے التجا کرتی ہوں مجھے ہنسی خوشی جینے دیں، میری ذات کے بارے میں فیصلہ نہ کریں، نیہا کے کیریئر کے حوالے سے بات کریں تو گلوکارہ نے 2006 میں بھارتی میوزک شو انڈین ائڈل کے دوسرے سیزن میں حصہ لیا تھا ، تاہم گزشتہ سال وہ شو کی جج بنیں ، 2018 میں نیہا نے اپنا پہلا میوزک البم ’نیہا دی راک اسٹار‘ لانچ کیا تھا ، نیہا کئی بولی وڈ فلموں میں گانے گا چکی ہیں ، جن میں ‘آنکھ مارے’، ’سنی سنی‘، ’کالا چشمہ‘، ’دلبر‘ شامل ہیں ، نیہا گلوکاری کے ساتھ ساتھ رقص میں بھی مہارت رکھتی ہیں

(Visited 21 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں