بیوی کی برکات ۔۔۔۔۔ رن مرید کا تازہ ترین کارنامہ سوشل میڈیا پر وائرل ، ویڈیو دیکھ کر آپ ہنستے ہنستے اچانک گہری فکر میں مبتلا ہو جائیں گے

" >

ملتان (ویب ڈیسک )انسان کی زندگی مختلف مراحل پر مشتمل ہوتی ہے ۔ ابتدائی مرحلے میں ہر انسان کے نزدیک سب سے اہم اس کے ماں باپ ہوتے ہیں جو اس کی تمام ضروریات کی تکمیل کرتے ہیں اور اس کی تمام تر محبت اور توجہ کے بلاشرکت غیرے مالک ہوتے ہیں مگر جیسے جیسے وہ عمر کے ادوار
طے کرتا جاتا ہے اس کے حلقہ احباب میں اضافہ ہوتا جاتا ہے ۔اس کےبعد ایک موقع آتا ہے جب ماں باپ اپنے بیٹے کے سر سہرا باندھتے ہیں اور اس کے لیۓ ایک چاند سی دلہن لے کر آتے ہیں وہ چاند سی دلہن انسان کو اس طرح اپنی محبت میں مبتلا کر دیتی ہے کہ بیٹے کو اس کے سامنے کچھ بھی نظر نہیں آتا ایسا ہی ایک ویڈیو پیغام حالیہ دنوں میں سوشل میڈيا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک صاحب اپنی بیوی کو لے کر ماں باپ سے علیحدہ ہو گئے ۔ان کو جب کہا گیا کہ اپنے ماں باپ سے صلح کر لو تو اس کے جواب میں اس کے جوابات نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا اس کا کہنا تھا کہ ماں باپ تو پھر بھی مل جاتے ہیں مگر بیوی دوبارہ نہیں ملتی ماں باپ کی جگہ تو ساس سسر لے لیتے ہیں اور اصل میں وہی حقیقی ماں باپ ہوتے ہیں ۔اپنے ماں باپ تو وقت کے ساتھ مر کھپ جاتے ہیں ۔ا س کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ میرے چھوٹے بھائی نے میری بیوی پر ہاتھ اٹھایا ہے جس کا اسے کوئی حق نہیں پہنچتا تھا اسی وجہ سے وہ واپس اسی وقت گھر جائے گا جب اس کے ماں باپ اس کی بیوی سے معافی مانگیں گے ۔
اس کا کہنا تھا کہ بیوی میری خاطر اپنے ماں باپ اپنا گھر بار چھوڑ کر آئی ہے میرا فرض بنتا ہے کہ میں اس کا خیال رکھوں۔اس موقع پر اس نے اپنی بڑی بہن کی مثال دی کہ جب میری بہن سسرال والوں سے لڑ کر آئی تھی تو میری ماں دن رات واویلا کرتی تھی تو میری بیوی بھی تو کسی کی بیٹی تھی یہ کسی کی بیٹی نہیں ہے اس کا انہیں کوئی احساس نہیں ہے اس کے بعد اس کا کہنا تھا کہ بیوی دوبارہ نہیں ملتی ماں باپ تو پھر بھی مل جاتے ہیں۔ماں باپ مر جائیں تو سارا محلہ آجاتا ہے کہ ہم تمھارے ماں باپ ہیں زنانی مر جائے تو کوئی آکر یہ نہیں کہتا کہ میں تیری زنانی آں ۔ اس کے علاوہ اس آدمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی سے گھر کا کوئی کام نہیں کرواتا ہے اس کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ گھر کے سارے کام خود کر لے تاکہ اس کی بیوی کو کوئی کام کرنا نہ پڑے ۔اس آدمی کی اس ویڈیو کے بارے میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ صرف ڈرامہ ہے مگر اگر یہ ڈرامہ بھی ہے تو اس آدمی کی ایکٹنگ نے بڑے بڑے اداکاروں کو مات دے دی ہے اور اگر یہ حقیقت ہے تو ہمارے معاشرے کے لئے ایک انوکھی مثال ہے ۔ ہر لڑکی چاہے گی کہ اسے بھی ایسا ہی شوہر ملے جو اس کے اس طرح ناز نخرے اٹھائے

(Visited 3 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں