بھارت اور بنگلہ دیش ایک ہو گئے۔۔۔ پاکستان کے مخالف نے بھارت سے کیا مطالبہ کر ڈالا ؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

" >

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بنگلہ دیش اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان پانچواں اجلاس ہوا ، جس میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعبدالمومن نے اپنی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے پانی کی تقسیم سے متعلق معاہدے پر تحفظات کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع اب حل ہوجانا چاہیے
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان جے سی سی (Joint Consultative Commission) کا پانچواں اجلاس نئی دہلی میں ہوا ، بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعبدالمومن نے اپنی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے پانی کی تقسیم سے متعلق معاہدے پر تحفظات کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع اب حل ہوجانا چاہیے تاکہ بنگلہ دیش کو مشترکہ نہروں سے اپنے حصے کا مقررہ پانی مل سکے ، جس پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے فریقین کے درمیان ’ ٹیسٹا معاہدہ برائے تقسیم آب ‘ پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ تنازع کے حل کے لیے مثبت پیشرفت پر تندہی سے کام کر رہی ہیں ، دونوں وزراء کے درمیان ملازمین کی ماہرانہ تربیت ، طب اور معیشت سے متعلق پروجیکٹس کے 4 یاداشتوں پر دستخط کیے گئے ، بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ 21 رکنی وفد کے ہمراہ آج نئی دہلی سے ڈھاکا پہنچ جائیں گے.

(Visited 1 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں