پہلی پاکستانی لڑکی جو ۔۔۔۔۔۔۔۔عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطا نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

" >

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا امریکہ میں جاری دنیا کے سب سے بڑے ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کے لیے نامزد ہو گئی ہیں۔ لاریب عطا پہلی پاکستانی ہیں، جنہیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ لاریب عطا کو

امریکی ٹی وی سیریل ایلٹرڈ کاربن میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرنے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ایوارڈ شو میں نامزد ہونے والوں میں لاریب عطا کے مدمقابل ویژول ایفیکٹس کے نامور آرٹسٹ شامل بھی ہیں۔ اس سلسلہ میں لاریب عطا کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اتنے بڑے آرٹسٹوں کے درمیان مجھے بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور اس سے بھی زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میں پہلی پاکستانی ہوں جو اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہوں۔

(Visited 2 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں