مصیبتیں کم نہ ہوئیں ۔۔۔ اہم ترین کھلاڑی زخمی ، تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، کرکٹ کے میدان سے ایک اور افسوسناک خبر آ گئی

" >

سنچورین (ویب ڈیسک ) جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی محمد حفیظ کی شرکت مشکوک، آل راونڈر انجری سے مکمل طور پر نجات حاصل نہ کر پائے، میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبیافریقہ کے درمیان طویل سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔
سیریز کا آخری میچ ٹی ٹوئنٹی ہوگا۔پاکستان کو ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کلین سوئپ کے سامنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ سیریز کے آخری میچ سے قبل قومی ٹیم کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی محمد حفیظ کی شرکت مشکوک ہے۔ آل راونڈر انجری سے مکمل طور پر نجات حاصل نہ کر پائے ہیں اس لیے انہیں میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر ہی محمد حفیظ کی قومی ٹیم میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل بدھ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ ، جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 7 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ اس سے قبل پروٹیز نے پاکستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جبکہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست دی تھی۔

(Visited 2 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں