اللہ کی شان ، تین باروزیراعظم کیلئےجولوگ نکلیں ہیں ان کو۔۔۔۔ شیخ رشید کا کوٹ لکھپت جیل کےباہر احتجاج کرنے والوں کے حوالےسے حیران کن بات کہہ دی

" >

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ نوازشریف کیلئے بھی کسی نے احتجاج کیا ہے، اللہ ان کوصحت دے، جب یہ بیمار ہوں اور چیخیں نکلیں تواس کا مطلب ہے یہ این آراوکے قریب ہیں، تین باروزیراعظم کیلئے کبھی کوئی بندہ باہر نہیں آیا تاہم آج جولوگ نکلیں ہیں

ان کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے آج یہاں ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی اپنی بات پرقائم ہوں، موجودہ سال پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی سیاست کے آخری سال ہیں۔ پاکستان کی ترقی کا سال ہے۔عمران خان ملک کومسائل سے نکالے گا۔ پاکستان دنیا کی عالمی سیاست کا سال ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے معاملے پر میں سوموارکوعمران خان کوخط لکھوں گا کہ مجھے بھی پی اے سی میں شامل کیا جائے، پی ٹی آئی اپنے کسی بندے کو ڈراپ کرکے مجھے شامل کرے۔کیونکہ میں ایک پارٹی کی نمائندگی کرتا ہوں۔ میں پھر ن لیگ کا احتساب کریں ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں شہبازشریف کیخلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں اگر سپریم کورٹ میری بات نہیں مانے گی تومیں لڑائی تونہیں کرسکتا۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ میں نے کبھی نوازشریف اور شہبازشریف کا نام صاحب کے بغیر نہیں لیا۔ میں نے کبھی بیٹیوں کا نام نہیں لیا۔لیکن شہبازشریف کو شرم آنی چاہیے کہ اس پر 121کیسز ہیں وہ کیا احتساب کرے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ نوازشریف کیلئے بھی کسی نے احتجاج کیا ہے، اللہ ان کوصحت دے، جب یہ بیمار ہوں اور چیخیں نکلیں تواس کا مطلب ہے یہ این آراوکے قریب ہیں، تین باروزیراعظم کیلئے کبھی کوئی بندہ باہر نہیں آیا تاہم آج جولوگ نکلیں ہیں ان کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دوہفتوں میں ریلوے کو10کروڑ کی آمدن ہوئی ہے۔ریلوے کے پھرکرائے بڑھانے جارہا ہوں۔جس نے 1350روپے والے کرائے میں سفر کرنا وہ کرے، جس نے 1700اورجس نے 7000روپے جانا ہے وہ ان میں سفر کرے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹرینوں کے افتتاح کیلئے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے۔ روہڑی ریلوے اسٹیشن پرشاپنگ مال سمیت 100 سے زائد دکانیں قائم کی جا رہی ہیں۔ تمام ریلوے اسٹیشنز پر 15 دن بعد پولیس کو بھی ٹکٹ چیک کرنے کا اختیار ہوگا۔

(Visited 32 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں