عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورنیوایئراکٹھےمنانے کے بعد آج کل کدھرہیں؟ اور کن کاموں میں مصروف ہیں ؟ شوبز کی دنیا سے گرما گرم خبر

" >

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور نے 2019 کا جشن نیویارک میں اکٹھے منایا اور اب دونوں نے ساتھ ممبئی واپسی کی ہے،، عالیہ بھٹ نے رنبیر کے ساتھ نیویارک کی سیر کی جہاں انہوں نے رنبیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

نیو یارک میں رنبیر کی فیملی گزشتہ تین ماہ سے موجود ہیں جہاں ان کے والد و اداکار رشی کپور زیر علاج ہیں،، اس دوران عالیہ نے رنبیر کپور کی فیملی کے ساتھ خوب انجوئے کیا اور نئے سال کی خوشی مناتے ہوئے متعدد تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں،، نئے سال کے موقع پر نیتو سنگھ نے فیملی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سال 2019 سب کو مبارک ہو، اس سال کوئی عہد نہیں بلکہ صرف دعائیں ہیں،، عالیہ اور رنبیر گزشتہ روز ایک ساتھ ممبئی ائیرپورٹ پہنچے،، ممبئی ائیرپورٹ پر بھارتی میڈیا نے دونوں اداکاروں سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں نے میڈیا سے مخاطب ہونے کو نظر انداز کیا اور گاڑی کی جانب بڑھ گئے،، واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ عالیہ بھٹ کی حقیقی زندگی اور اداکاری کے بے انتہا دیوانے ہیں،، اسی طرح عالیہ بھٹ سے ایک ٹاک شو کے دوران جب رنبیر کپور کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے خاموشی اختیارکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس سے متعلق کچھ کہنا نہیں چاہتیں جب کہ رنبیر نے بھی اسی طرح کے سوال پر کہا تھا کہ ابھی اس معاملے پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

(Visited 2 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں