سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: (ن) لیگی رکن قومی اسمبلی شریف خاندان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گیا

" >

لاہور (ویب ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاون کیس، کیا رانا ثناء اللہ وعدہ معاف گواہ بننے والے ہیں؟، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے سابق وزیر قانون پنجاب کے شہباز شریف کیخلاف گواہ بننے کا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔

خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں ناصرف سلطانی گواہ بنیں گے، بلکہ تختہ دار تک بھی پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹائون کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے قیام کی یقین دہانی پر درخواست گزار بسمہ امجد کی درخواست نمٹا دی۔عدالت نے قرار دیا کہ پنجاب حکومت انسداد دہشتگردی قانون کی شق 19 کے تحت نئی جے آئی ٹی بنانے کا ارادہ ظاہر کرچکی ہے نئی جے آئی ٹی کے قیام درخواست گزار کا موقف پورا ہوجاتا ہے۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثا ر نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ عدالت سانحہ ماڈل ٹائون کا واقعہ پر روزانہ کی بنیاد پرٹرائل کا حکم پہلے ہی دے چکی ہے اس سے زیادہ کیا تیز انصاف دیا جائے۔دھرنے کے باعث سپریم کورٹ مفلوج اور بے توقیر کرکے رکھ دیا گیا۔ ہمیں یاد ہے کہ یہاں عدالت عظمیٰ کے لوگو پر پھٹی ہوئی قمیضیں لٹکی ہوئی تھیں۔ دھرنے کے سبب بچے سکول نہیں جاسکتے تھے ایمبولینس میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا کیا آپ کا دھرنے کے دوران یہ اقدام درست تھا۔ آپ جس کے پاس جانا چاہتے ہیں ہمیں علم ہے اس ملک کا سب سے مضبوط ادارہ عدلیہ ہے آپ نے اس وقت سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا۔

(Visited 15 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں