بڑے بڑوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے:پاکستانی کرکٹر اظہر علی نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

" >

ابو ظہبی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سینئر ترین ٹیسٹ بلے باز اظہر علی متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر طویل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ 33سالہ اظہر علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ سابق کپتان یونس خان کا

اماراتی سرزمین پر زیادہ رنز سکور کرنے کا ریکارڈ توڑا،یونس خان نے متحدہ عرب امارات میں27ٹیسٹ میچز میں55.20کی اوسط سے2484رنز سکور کیے تھے جس میں 11سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل تھیں جب کہ اظہر علی اب تک یو اے ای میں 55.79کی اوسط سے2509رنز سکور کرچکے ہیں جن میں7سنچریاں اور16نصف سنچریاں شامل ہیں، پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے متحدہ عرب امارات میں 26میچز میں59.70کی اوسط سے 2209رنز سکور کیے تھے جن میں6سنچریاں اور16نصف سنچریاں شامل تھیں ، مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق اس وقت یو اے ای میں اپنا 30واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں اور46.73کی اوسط سے1963رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 4سنچریاں اور12نصف سنچریاں شامل ہیں ۔یاد رہے کہ اظہر علی نے پاکستانی ٹاپ سکوررز کی فہرست میں چھٹے نمبر پر جگہ بنالی ہے ، سینئر بیٹسمین نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں عبور کیا، انہوں نے 70ویں میچ کی پہلی نامکمل اننگز تک 5590رنز جوڑے ہیں۔سابق کپتان مصباح الحق نے 5222 رنز کے ساتھ ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کیا تھا، پاکستان کے لیے یونس خان 10099، جاوید میانداد8832، انضمام الحق8829، محمد یوسف7530 اور سلیم ملک5768 ٹیسٹ رنز اپنے نام کے آگے درج کرانے میں کامیاب ہوئے تھے

(Visited 10 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں