سلمان خان 52سال کے ہو گے مگر ابھی تک شا دی کیو ں نہیں کی ؟؟ دبنگ خا ن کے والد نے حقیقت بتا دی

" >

لاہور(ویب ڈیسک)سلمان خان جس لڑکی کی تلاش میں ہیں ویسی ابھی تک نہیں ملی اس لئے غیر شادی شدہ ہے:والد سلیم خانبالی وڈ کے سلطان سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے بیٹے کے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سلمان جیسی لڑکی تلاش کررہے ہیں ویسی ابھی تک ملی نہیں یہی وجہ ہے کہ ان کا بیٹا ابھی تک

غیر شادی شدہ ہے۔52سالہ اداکار سلمان خان ابھی تک کنوارے ہیں اور ان کے مداح شدت سے چاہتے ہیں کہ سلمان جلد از جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔ سلمان خان شادی کا سوال ہمیشہ ہی نظر انداز کردیتے ہیں تاہم ان کے والد سلیم خان نے ان کےبیٹے کے شادی نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلیم خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ وہ جس لڑکی سے بھی شادی کریں وہ بالکل ان کی ماں کی طرح ہو جو گھر اور خاندان کو سنبھالے اور اپنی فیملی کو مکمل توجہ دے، تاہم ابھی تک سلمان کو ویسی لڑکی نہیں ملی یہی وجہ ہے کہ سلمان ابھی تک کنوارے ہیں۔

(Visited 13 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں