شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کب پیدا ہوئے؟ ارکان پنجاب اسمبلی کے ایسے جوابات جنہیں پڑھ کر آپ سر پکڑ لیں گے

" >

لاہور (ویب ڈیسک) حکیم الامت، مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا آج یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، پنجاب اسمبلی کے اراکین ان کے بارے میں کیا معلومات رکھتے ہیں؟جواب جان کر آپ سر پیٹتے رہ جائیں گے۔شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبال 9نومبر1877ءکو سیالکوٹ میں پیداہوئے تاہم ارکان اسمبلی کی اکثریت ،


ان کے یوم پیدائش کے حوالے سے بے خبر نکلی۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،جب ارکان اسمبلی سے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے بارے میں سوال کیا گیا تو دلچسپ جوابات سامنے آئے،ایم پی ایز غلط تاریخ پیدائش بتاتے رہے۔اب ایسابھی نہیں کہ سب کوہی شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے معلومات نہیں، کچھ ارکان اسمبلی نے درست تاریخ پیدائش بھی بتائی،شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کی ولولہ انگیزشاعری نے مسلمانوں کے اندرآزادی کاجذبہ اجاگرکیااورآج ان کی تعلیمات پرہمیں عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔قومی ہیروز کی قربانیوں اور خدمات کو یاد رکھنے والی قومیں ہی معاشرے میں اپنا مقام بناتی ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کی اپنے محسن کے یوم پیدائش سے لاعلمی لمحہ فکریہ ہے ۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے یوم اقبال پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو اتحاد، اتفاق کی تلقین کی اور دعوتِ عمل دی۔تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو خودی کا درس دینے والے مصور پاکستان اور بیسویں صدی کے عظیم صوفی شاعر حضرت علامہ محمد اقبالؒ کا ایک سو بیالیسواں یوم ولادت منایا جارہا ہے۔خصوصی پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے افکار اورسوچ نے امید کے چراغ روشن کیے، انہی چراغوں نے منزل اور راستے کی نشاندہی کی۔انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور انتہاپسندی پر اقبال کی سوچ آج بھی مشعل راہ ہے، علامہ اقبال نے جن مسائل کی پیشگوئی کی آج ہمیں انھی کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے نزدیک عمل ہی زندگی ہے، خودی پر عمل سے پاکستان کو اقوام عالم میں اصل مقام دلا سکتے ہیں، عظیم مفکر کی فکر اجاگر کرنے کے لیے حکومتی سطح پر خصوصی پروگرام کیے جائیں۔خیال رہے کہ شاعر مشرق حکیم الامت اور سر کا خطاب پانے والے ڈاکٹر علامہ اقبال 9 نومبر اٹھارہ سو ستتر (1877) کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، آپ نے قانون اور فلسفے ميں ڈگرياں لیں لیکن جذبات کے اظہار شاعری سے کیا۔

(Visited 137 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں