ٹی 20 میں شاندار کارکردگی: مگر ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کی وجہ کیا تھی ؟ جانیے

" >

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین شارٹ بال کھیلنے کی صلاحیت نہیں رکھتے لہذا جنوبی افریقا میں ٹاپ آرڈر کو مشکلات پیش آئیں گی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین اور کوچنگ اسٹاف یہ سمجھ ہی نہیں پارہے کہ

بیٹنگ میں ناکامیوں کی بڑی وجہ شارٹ بال کھیلنے میں کمزوری ہے، صلاحیت اور تکنیک دونوں ہی نظر نہیں آتے، پوری ٹیم میں کوئی ایک بھی بیٹسمین ایسا نہیں جو اچھا ہک اور پل شاٹ کھیل سکے یا پھر کم از کم ایسی گیندوں کو چھوڑ ہی سکے، اگر ان مسائل پر فوری توجہ نہ دی گئی تو پاکستان کی ٹاپ آرڈر دورہ جنوبی افریقا میں بھی ایسی ہی صورتحال سے دوچارہ ہوگی۔رمیز راجہ نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں درست شاٹ سلیکشن کے ساتھ رن ریٹ برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے، ڈاٹ بال ہمیشہ ہی ٹیم کی پریشانی میں اضافہ کرتے ہیں، اس ضمن میں کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں دونوں کو کام کرنا ہوگا۔ جبکہ دوسری جانب دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابو ظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ان فٹ جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ کیویز نے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی۔

(Visited 58 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں