احتساب سب کے لیے: پاناما لیکس میں شامل کمپنیوں سے اب تک کتنے ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں ؟ اسد عمر نے اعدادوشمار جاری کر دیے

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسدعمر نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اب تک 6 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں۔پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہیں ۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پاناما لیکس میں 444 پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔ 294 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے اور 150 افراد کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔تحریری جواب میں مزید کہا گہا کہ پانامہ لیکس میں شامل 12 افراد وفات پا چکے اور 4 پاکستانی شہری نہیں رہے۔ 10 ارب 90 کروڑ روپے کی کرپشن کے 15 کیس حتمی مرحلے میں ہیں۔ اب تک 6 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں۔ تحقیقات میں مدد کیلئے ایف بی آر نے او ای سی ڈی سے بھی مدد مانگی ہے۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء سے حکومت کی 100 روزہ پلان سے متعلق کارکردگی رپورٹ مانگ لی۔ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء سے 100 روزہ پلان سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ 100 روزہ پلان کے دوران کتنے اہداف حاصل ہوئے، اس کی مکمل رپورٹ بنا کردی جائے، کفایت شعاری مہم پرعمل درآمد سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے اورعوام کوریلیف فراہمی سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 100 روزہ پلان میں حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے لائیں گے۔

(Visited 165 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں