میں اس چیز کی منتظر ہوں۔۔۔ لالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ریشم نے اپنی دلی خواہش کا اظہار کر دیا

" >

لاہور(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ لالی ووڈ کو خیرباد نہیں کہا بلکہ اب فلم انڈسٹری میں میرے مزاج کے مطابق فلمیں نہیں بن رہیں، انٹرویو میں لالی ووڈ کی اداکارہ نے کہا میں نے ہمیشہ مشکل ترین کردار بنھائے ہیں اور میں آج بھی

اس طرح کی پیشکش ہونے کی ابھی تک منظر ہوں ریشم نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اوراس کے بعد میں نے بڑی سکرین کا رخ کیا اور جس طرح مجھے پی ٹی وی پر کامیابی ملی اسی طرح مجھے بڑی سکرین پر بھی فلم بینوں نے پسند کیا۔ مجھے اردو اورپنجابی دونوں فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے مگر اب طویل عرصے سے لاہور میں فلمیں بننا کم ہوگئیں ہیں اسی وجہ سے میں بھی فلموں میں کم نظر آتی ہوں مگر جیسے ہی مجھے اچھے ہدایتکار کے ساتھ بہترین موضوع پر مبنی اسکرپٹ کا حامل پراجیکٹ ملا تو میں ضرور فلم میں کام کروں گی . میری پہچان ہی سکرین ہے جس کو میں کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتی۔انہوں نے کہاکہ یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ میں نے شو بز کو خیر بادکہہ دیا ہے۔دوسری جانب لم اسٹار ریشم نے کہا ہے کہ ایک وفادار مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لیے ایک وفادار مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں۔ریشم کا کہنا تھا کہ کبھی اپنی اوقات نہیں بھولتی بلکہ ہمیشہ اس یاد رکھتی ہوں۔ میرا اصل نام صائمہ ہے اور ریشم میرا فلمی نام ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے ماضی اور اپنی حقیقت کو یاد رکھتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ صائمہ جو کہ کیمرے کے پیچھے تھی وہ کیا تھی۔

(Visited 55 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں