فیصل رضا عابدی کا انٹرویو کرنے والی خاتون اینکر ’’ شانزے رحمان‘‘ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

" >

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فیصل رضا عابدی کا انٹرویو کرنے والی خاتون اینکر کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ویب ٹی وی اینکر شانزے رحمان کو 20 نومبر تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے اشتعال انگیز بیان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسرنے عدالت میں کہا کہ ملزمہ شانزے رحمان کے موبائل فون بند ہیں اور انکا تعلق کراچی سے ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمہ کی تلاش کے لیے مختلف مقمات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جس پر عدالت نے ویب ٹی وی کی خاتون اینکر شانزے رحمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 20 نومبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء فیصل رضا عابدی شانزے رہنماء نے انٹر ویو کیا تھا جس میں فیصل رضا عابدی کی جانب سے اعلیٰ ججز کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گرفتار ملزم فیصل رضاعابدی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے فیصل رضاعابدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا۔ جج نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ عدالت میں مدعی اے ایس آئی نے بتایا کہ اس نے سوشل میڈیا پر فیصل رضا عابدی

یہ بھی پڑھیں : گزشتہ دور میں پارلیمینٹ کی ناکامی کا ذمہ دار صرف نواز شریف تھا اور اس کا واحد ثبوت یہ ہے ۔۔۔۔۔ رؤف کلاسرا نے میاں صاحب کے “کیوں نکالا ” کا ایک اور جواب قوم کے سامنے رکھ دیا
کی عدلیہ مخالف اور توہین آمیز وڈیو دیکھ کر مقدمہ درج کیا۔سوشل میڈیا پر وڈیو دیکھ کر ایف آئی آر کاٹنے پر جج سہیل ناصر حیران ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ حیرانی ہورہی ہے کہ اسلام آباد پولیس اتنی ذمے دار کیسے ہوگئی؟ ایک اے ایس آئی اتنا طاقتور ہوگیا؟، یہاں تو لوگ درخواستیں دے دے کر مر جاتے ہیں اور کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ سیون اے ٹی اے تو مذاق ہوگیا ہے، جس پر دل چاہا لگادیا۔واضح رہے کہ تھانہ سیکرٹریٹ میں فیصل رضا عابدی کے خلاف عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ہفتہ وار چھٹی ہونے کی وجہ سے ملزم کو سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کپیٹن ضرغام شہید کے جسد خاکی کو دیکھتے ہی والد غم سے نڈھال۔۔۔ میت کے پاس کھڑے ہو کر کیا دعائیں مانگتے رہے؟ ویڈیو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہو جائے گی

(Visited 607 times, 3 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں