پہلا ایک روزہ میچ : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔۔۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کس نے کیا؟

" >

ابوظہبی(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کی محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری اس میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو ہدف دینے کا فیصلہ کیا۔ٹاس جیتنے کے بعد کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ یہ علیحدہ فارمیٹ

ہے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا مجموعہ کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ پر امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ادھر کیوی ٹیم نے بھی 4 تبدیلیاں کرتے ہوئے جارج ورکر، ٹرینٹ بولٹ، ٹام لیتھم اور ہینری نکولس کا ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔پاکستان کی ٹیم کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، جنید خان، حسن علی اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کین ولیمسن (کپتان)، کالن منرو، جورج ورکر، ٹام لیتھم، راس ٹیلر، ہینری نکولس، کالن ڈی گرینڈ ہوم، ٹیم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگیسن اور ایش سوڈھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف گزشتہ 11 ایک روزہ میچز اور 4 سیریز سے ناقابلِ شکست ہے، گرین شرٹس نے کیوی ٹیم کے خلاف اپنا آخری میچ 4 سال قبل 14 دسمبر 2014 کو شارجہ کے مقام پر جیتا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ابو ظہبی میں کھیلا جارہا ہے۔پاکستان کیوی ٹیم کے خلاف 50 اوور کے فارمیٹ میں

مسلسل 4 سیریز اور 11 میچز ہار چکی ہے، تاہم کپتان سرفراز احمد نے اس مرتبہ جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2019 سے قبل پاکستانی ٹیم کے 18 میچز باقی ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد کینگروز کو اور پھر کیویز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ایک روزہ کرکٹ کی بات کی جائے تو پاکستان کی حال ہی میں ہونے والے ایشیا کپ میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی، جہاں وہ فائنل تک رسائی بھی حاصل نہیں کر پائی تھی اور بنگلہ دیش سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مسلسل 11 شکستوں کے باوجود پاکستان کو نیوزی لینڈ پر ایک روزہ کرکٹ میں برتری حاصل ہے۔دونوں ممالک کے درمیان اب تک 103 ایک روزہ میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں 53 پاکستان کے نام رہے جبکہ 47 میں کیوی ٹیم نے کامیابی سمیٹی، ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ 2 بے نتیجہ رہے۔

(Visited 13 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں