بریکنگ نیوز: پنجاب بھر میں سیگریٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی

" >

لاہور (ویب ڈیسک) ہائی کورٹنے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت روکنے کے لیے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار

کا موقف تھا کہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں سرعام سگریٹ فروخت کیے جا رہے ہیں، عدالت تعلیمی اداروں میں سگریٹ فروخت کرنے اور سگریٹ پینے پر پابندی عائد کرے۔ لاہور ہائی کورٹ نے موقف سننے کے بعد صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے قرار دیا کہ اساتذہ بھی تدریسی ذمہ داریاں نبھانے کے دوران سگریٹ نوشی نہ کریں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے دفاتر، تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔درخواست گزار وکیل کے مطابق پبلک آفس اور تعلیمی داروں میں سگریٹ نوشی کی جاتی ہے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی سے بچوں کی صحت برا اثر پڑتا ہے اور تعلیمی اداروں‍ میں سگریٹ نوشی کی عادت منشیات میں بدل رہی ہے۔درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ پبلک آفسز میں تمباکو نوشی کرنے سے بیماریاں پھیل رہی ہے اس لیے دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دے۔ ہائی کورٹ نے ڈی جی سوشل ویلفیئر کو بھی کل ذاتی حثیت میں طلب کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے پبلک آفس اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری پنجاب آج ہی میٹنگ کرکے پابندی کے حوالے سے کل تک اداروں کو نوٹسز جاری کریں۔یہ بھی پڑھیےایفیڈرین کیس: عدالت نے جیل اسپتال میں علاج کی سہولت کے بارے میں رپورٹ طلب کرلیپیراگون سٹی کیس: نیب نے چیئرمین سوسائٹی قیصر امین بٹ کو حراست میں لے لیاSpread the loveAbbTakk News bans courts educational institutes Lahore High Court lhc Pakistan Public Offices Smoking لاہور ہائی کورٹ نے دفاتر، تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی ۔

(Visited 166 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں